قومی خبریں

لکھنؤ عمارت حادثہ: ملبے سے خاتون کی لاش برآمد، مہلوکین کی تعداد تین ہو گئی، ریسکیو آپریشن ختم

سینٹرل زون کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش سریواستو نے لاش کی شناخت اناؤ کی شبانہ خاتون کے طور پر کی۔ لواحقین نے بتایا کہ خاتون فلیٹ نمبر 201 کی رہائشی تھی

<div class="paragraphs"><p>لکھنؤ میں حادثہ کا مقام / یو این آئی</p></div>

لکھنؤ میں حادثہ کا مقام / یو این آئی

 
RY

لکھنؤ: یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں عمارت منہدم ہونے کے بعد سے جاری ریسکیو آپریشن ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیموں کی جانب سے ایک 42 سالہ خاتون کی لاش کو برآمد کرنے کے بعد آخر کار اختتام کو پہنچا۔

Published: undefined

خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد اس حادثہ میں جان گنوانے والوں کی تعداد 3 ہو گئی اور تینوں مہلوکین خواتین ہیں۔ سینٹرل زون کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش سریواستو نے لاش کی شناخت اناؤ کی شبانہ خاتون کے طور پر کی۔ لواحقین کے ذریعے معلوم ہوا کہ خاتون فلیٹ نمبر 201 کی رہائشی تھی۔

Published: undefined

لکھنؤ کے پولس کمشنر ایس بی شروڈکر نے کہا کہ تیسری لاش کی برآمدگی کے ساتھ ہی ملبے تلے دبے آخری شخص کی تلاش مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ’’ملبہ ہٹانا جاری رہے گا۔ پانچ منزلہ عمارت کے گرنے کے وقت اندر 17 افراد موجود تھے اور اب تک تمام کو باہر نکال لیا گیا ہے۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ بدھ کی صبح سینئر کانگریس لیڈر عامر حیدر کی اہلیہ اور سماج وادی پارٹی کے ترجمان عباس حیدر کی والدہ بیگم حیدر اور ان کی اہلیہ عظمیٰ حیدر اور ریسکیو ٹیم نے زندہ نکال لیا تھا، تاہم انہوں نے سول اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔

سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی شاہد منظور کے بیٹے نوازش شاہد، ان کے چچازاد محمد طارق اور فہد یزدانی کے خلاف بدھ کو حضرت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر موجود ملبے کو صاف کیا جا رہا ہے اور رہائشیوں کا سامان شناخت کے بعد ان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined