
لکھنؤ: اترپردیش میں لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں امریکی لڑکی سے چھیڑچھاڑ کے ملزم اوبر بائک ڈرائیور کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولس کے ترجمان نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً تین ماہ قبل امریکی لڑکی لکھنؤ آئی تھی اور یہاں وہ ایک این جی او میں پڑھاتی ہے۔ اس کا آفس میٹروپولیٹن کی نیو حیدرآباد کالونی میں واقع ہے۔ لڑکی نے پالي ٹیكنك کالج میں اسکل ڈیولپمنٹ پر منعقد خصوصی کیمپ میں بھی شرکت کی تھی۔
Published: 17 Oct 2019, 3:03 PM IST
لڑکی نے بتایا کہ بدھ کے روز اس نے آفس جانے کے لئے اوبر موٹر سائیکل بک کرائی تھی۔ لڑکی کا الزام ہے کہ جب وہ بائک پر سوار ہوکر کچھ دور آگے گئی تو ڈرائیور وجے کمار نے فحش الفاظ کا استعمال شروع کر دیا۔ مخالفت پر اس نے لڑکی کے ساتھ بدسلوکی شروع کی اور گومتی پل آنے سے پہلے اس کے ساتھ چھیڑ خانی شروع کردی اور جب لڑکی نے احتجاج کیا تو ڈرائیور نے موٹر سائیکل کی رفتار تیز کردی۔لڑکی نے ڈرائیور سے کہا کہ اسے اپنے آفس میں جانا، لیکن ڈرائیور اسے سیدھے نشا ط گنج کی جانب لے جانے لگا۔ لڑکی کے شور مچانے پر اس نے موٹر سائیکل نیو حیدرآباد کی جانب موڑ دی۔ اس دوران وہ بھی لڑکا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا۔
Published: 17 Oct 2019, 3:03 PM IST
ترجمان کے مطابق اس دوران لڑکی نے چلتی ہوئی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگادی اوراپنے دفتر کی جانب چل دی۔ موٹر سائیکل ڈرائیور نے کچھ دور تک اس کا تعاقب کیا، لیکن اسے دفتر میں داخل ہوتا دیکھ وہ وہاں سے فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں معاملہ درج کرائے جانے کے بعد پولس نے حضرت گنج علاقے سے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
Published: 17 Oct 2019, 3:03 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Oct 2019, 3:03 PM IST