قومی خبریں

وشو ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن کے قتل معاملے میں ایک شوٹر و سابقہ بیوی گرفتار

وشو ہندو مہاسبھا کے بین الاقوامی صدر رنجیت بچن قتل معاملے میں پولیس نے قاتلوں کے ساتھ ان کی گاڑی کا نمبر بھی ٹریس کر لیا ہے، پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ رنجیت بچن کا قتل اس کی بیوی نے کروایا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ میں وشو ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن قتل کے معاملے میں پولیس نے انکشاف کیا ہے، پولیس نے دعوی کیا ہے کہ رنجیت کی پہلی بیوی نے اپنے سابق شوہر کا قتل کروایا ہے۔ پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آئی بولینو کار سے قاتلوں تک پہنچی، پولیس نے ممبئی سے ديپیدر ورما نام کے ایک شوٹر کو گرفتار کیا جو بولینو کار کا مالک بھی ہے، رنجیت کی پہلی بیوی کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے اس قتل میں شامل شوٹر کو ممبئی میں گرفتار کیا گیا، خبروں کے مطابق قتل کی واردات کے بعد شوٹر ٹرین سے ممبئی بھاگ گیا تھا، اس معاملے کی جانچ اے سی پی حضرت گنج اور سی او کرائم گورکھپور کر رہے ہیں۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ 2 فروری کو وشو ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر رنجیت بچن کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، رنجیت کے سر میں گولیاں لگی تھیں، جس کی وجہ سے ان کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، بتایا گیا تھا کہ رنجیت بچن صبح کی سیر کے لئے گھر سے نکلے تھے، اسی دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے سی ڈی آر ای کے پاس ان کے اوپر تابڑ توڑ گولیاں داغ دی تھیں، واردات کو انجام دینے کے بعد حملہ آور موقع واردات سے فرار ہو گئے تھے۔

Published: undefined

اتر پردیش میں مسلسل قتل کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں، مجرم بے خوف قتل کی واردات کو انجام دے رہے ہیں، گزشتہ سال ہندووادی لیڈر کملیش تیواری کو بھی ان کے دفتر میں گھس کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined