قومی خبریں

ایل پی جی کی قلت! نوئیڈا میں کمرشل گیس سلنڈر نہ ملنے سے ریسٹورنٹ کاروبار شدید بحران کا شکار

گیس کی قلت کے حوالے سے مختلف حصوں سے خبریں آرہی ہیں وہیں حالانکہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ گیس سلنڈر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت کے پاس وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے لیکن صورتحال بالکل برعکس نظر آرہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس</p></div>

ایل پی جی سلنڈر / آئی اے این ایس

 

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات ہندوستان میں بھی تیزی سے محسوس کئے جانے لگے ہیں۔ اس جنگ کا سب سے زیادہ اثر گیس اور پیٹرول سپلائی پر پڑتا نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے کمرشل اور گھریلو سلنڈر کے حوالے سے لوگوں کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ حالانکہ حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ گیس سلنڈر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ حکومت کے پاس وافر مقدار میں ذخیرہ موجود ہے لیکن صورتحال اس کے بالکل برعکس نظر آرہی ہے۔

Published: undefined

موجودہ صورتحال کے حوالے سے قومی راجدھانی سے ملحق نوئیڈا میں کچھ ریسٹورنٹ میں کی گئی بات چیت کے بعد ’اے بی پی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے بتایا کہ کمرشل سلنڈر نہیں مل رہا ہے جس کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈر بلیک میں مل رہے ہیں، سلنڈروں کی کالا بازاری کی جارہی ہے وہیں ریسٹورنٹ چلانے والے بھٹی پر کھانا پکانے کے لیے مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے ایک دن ہمیں اپنے ریسٹورنٹ بند کرنا پڑ سکتے ہیں۔

Published: undefined

’اے بی پی نیوز‘ کے مطابق تغلق پور کے ایک ریسٹورنٹ مالک نے بتایا کہ کمرشل گیس سلنڈر نہں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ جن لوگوں کے پاس گیس سلنڈر ہیں وہ 5000 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بلیک میں بیچے جارہے سلنڈر کو وہ نہیں لے پارہے ہیں اس وجہ سے انہیں اپنا ریسٹورنٹ بھٹی پر چلانا پڑرہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ میں وہ زیادہ تر کھانا بھٹی سے ہی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کچھ چینی آئٹم بند کرنے پڑے ہیں جن میں بہت زیادہ گیس استعمال ہوتی تھی۔ ان حالات میں علاقے کے زیادہ تر ریسٹورنٹ خالی پڑے ہیں۔ صارفین کی تعداد بھی اب محض گنتی میں رہ گئی ہے۔ کئی جگہ اب روٹی کی جگہ صرف چاول والی ڈش ہی موجود ہے۔

Published: undefined

ایک آپریٹر نے یہاں تک کہا کہ ان کے پاس سلنڈر تو رکھا ہے لیکن وہ خالی ہے اور لوگ بھٹی پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا کیونکہ اگر کھانے کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں تو ان کے گاہک کھانے کے لیے ان کے ریسٹورنٹ نہیں آئیں گے۔ اس لیے وہ بے بس ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ گیس کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined