
تصویر سوشل میڈیا
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث عالمی ایل پی جی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کا براہ راست اثر ہندوستان کے فوڈ ڈیلیوری اور گِگ ورکرس پر پڑ رہا ہے۔ گِگ اینڈ پلیٹ فارم سروس ورکرس یونین (جی آئی پی ایس ڈبلیو یو) نے پونے سے جاری پریس ریلیز میں وارننگ دی ہے کہ زومیٹو اور سویگی جیسے پلیٹ فارم پر فوڈ آرڈر 60-50 فیصد تک کم ہو گئے ہیں۔ ریسٹورنٹ، ڈھابے، کلاؤڈ کچن، کیٹرنگ سروسز اور اسٹریٹ وینڈرس کمرشیل ایل پی جی سلنڈر نہ ملنے کی وجہ سے بند ہو رہے ہیں یا محدود پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔
Published: undefined
یونین کے نیشنل کوآرڈینیٹر نرمل گورانا نے کہا کہ ہمارے ممبران بھوکے مر رہے ہیں۔ سینکڑوں ورکرس نے ہم سے رابطہ کیا ہے، خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں، بچے بھوکے سو رہے ہیں۔ دہلی کے ایک ڈیلیوری ورکر اور 2 بچوں کے والد نے بتایا کہ پہلے روزانہ 30 ڈیلیوری ہوتی تھیں اور اب 10-5 بھی نہیں ہے۔ پلیٹ فارم اب آئی ڈی ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ یہ بحران رائیڈ-ہیلنگ اور فوڈ ڈیلیوری دونوں کو متاثر کر رہا ہے۔
Published: undefined
یونین کا اندازہ ہے کہ تقریباً ایک کروڑ ورکرس اس مشکل سے نبرد آزما ہیں، جس میں گِگ اور پلیٹ فارم ورکرس کی بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ لوگ کسی مقررہ تنخواہ یا سماجی تحفظ کے بغیر کام کرتے ہیں، اس لیے کوئی بھی بیرونی مسئلہ براہ راست ان کی ملازمت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ پلیٹ فارمز کو آرڈر کم ہونے کی سزا ورکرس کو نہیں ملنی چاہیے، بلکہ انہیں تحفظ اور معاوضہ ملنا چاہیے۔
Published: undefined
گِگ اینڈ پلیٹ فارم سروس ورکس یونین (جی آئی پی ایس ڈبلیو یو) نے مرکزی وزیر محنت کو خط لکھ کر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جو درجہ ذیل ہیں:
وزارت پیٹرولیم 24 گھنٹے کمرشیل ایل پی جی کی سپلائی کو یقینی بنائے، تاکہ فوڈ بزنس چل سکیں۔
زومیٹو، سویگی اور دیگر پلیٹ فارمز متاثرہ ورکرس کو 10000 روپے کی فوری مالی امداد فراہم کریں۔
3 ماہ تک آئی ڈی ڈی ایکٹیویشن پر روک لگائی جائے اور کم از کم یومیہ انسینٹیو دیے جائیں۔
2020 کے ’کوڈ آن سوشل سیکورٹی‘ کے تحت تمام گِگ ورکرس کو مکمل کوریج فراہم کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined