قومی خبریں

ایل پی جی بکنگ کے قوانین میں پھر کی گئی تبدیلی، 2 سلنڈر رکھنے والوں کی مشکلات میں اضافہ

اس بار مختلف زمروں کے صارفین کے لیے اصول بھی الگ الگ طے کیے گئے ہیں۔ ’اجولا یوجنا‘ کے تحت گیس سلنڈر کا استعمال کرنے والے صارفین کو اگلی بکنگ کے لیے 45 دن کا انتظار کرنا ہوگا۔

ایل پی جی سلینڈر / آئی اے این ایس
ایل پی جی سلینڈر / آئی اے این ایس 

امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کا اثر ہندوستان پر بھی پڑ رہا ہے۔ ایل پی جی کی کمی کی خبروں کے درمیان حکومت نے اس کی بکنگ کے متعلق کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ سلنڈر بکنگ کو لے کر ایک بار پھر سے نیا قانون آ گیا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر 2 سلنڈر والے کنکشن پر پڑنے والا ہے۔ ایسے صارفین اب 35 روز بعد ہی گیس بکنگ کر سکیں گے۔ حالانکہ ایک سلنڈر والوں کو پہلے کی طرح 25 روز کے وقفہ پر سلنڈر ملے گا۔

Published: undefined

اس بار مختلف زمروں کے صارفین کے لیے اصول بھی الگ طے کیے گئے ہیں۔ ’اجولا یوجنا‘ کے تحت گیس سلنڈر کا استعمال کرنے والے صارفین کو نئے سلنڈر کے لیے اب طویل انتظار کرنا پڑے گا۔ اس منصوبہ کے تحت ایل پی جی گیس سلنڈر کا استعمال کرنے والے لوگوں کو اگلی بکنگ کے لیے 45 دن کا انتظار کرنا ضروری ہوگا۔ دوسری جانب جن صارفین کے پاس ایک سلنڈر والا کنکشن ہے وہ گزشتہ ڈیلیوری کے 25 دن بعد ہی نیا سلنڈر بک کر سکیں گے۔

Published: undefined

شہری علاقوں کے لوگوں کے لیے تھوڑی راحت ضرور ہے لیکن گاؤں میں رہنے والے صارفین کے لیے سلنڈر بکنگ کے اصول مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اگلی بکنگ کے لیے 45 دن کا انتظار کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے وقت او ٹی پی بتانا بھی ضروری کر دیا گیا ہے۔ اگر کوئی صارف ’ای کے وائی سی‘ مکمل نہیں کرتا ہے تو اس کی بکنگ منسوخ بھی کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اب 5 کلوگرام کا ’چھوٹو‘ سلنڈر ’اجولا‘ صارفین کو 16 دن میں، جبکہ عام صارفین کو 9 دن میں مل سکے گا۔ اس کے علاوہ 10 کلو والے ’کمپوزٹ‘ سلنڈر کے لیے 18 دن کا وقفہ طے کیا گیا ہے، حالانکہ یہ زمرہ ’اجولا‘ صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایل پی جی کی کمی کے درمیان انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ مستقبل میں گیس کی قلت میں مزید اضافہ نہ ہو اور کالا بازاری پر لگام لگائی جا سکے، اسی کے مدنظر یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined