قومی خبریں

ہم الیکشن ہارے ہیں لیکن ہمت و حوصلہ نہیں: کانگریس

ہمارا تعلق پورے ملک کے عوام کے ساتھ اور خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے ہیں ہمارا رشتہ صرف سیاسی نہیں بلکہ روحانی بھی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

کانگریس نے کہا ہے کہ کیرالہ اور آسام اسمبلی انتخابات کے نتائج اس کے توقع کے برخلاف ہیں ۔ان ریاستوں کو پارٹی نے جن وجوہات کی وجہ سے کھویا ہے اس پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

Published: undefined

کانگریس میڈیا محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کل ایک ورچول پریس کانفرنس میں کہا کہ "ان انتخابات میں آسام اور کیرالہ اسمبلی کے انتخابی نتائج ہمارے لئے چیلنج بھی ہے اور امید کے برخلاف ہے۔ ہم الیکشن ہار گئے لیکن نہ ہمت ہار ے ، نہ حوصلہ کھوئے اور نہ ہی آگے برھنے کا عزم۔ کانگریس پارٹی پلیٹ فارم پر انتخابی نتائج کا جائزہ لے گی اور جہاں جہاں خامیاں ہیں ہم مستقبل میں ان میں بہتری لاتے ہوئے مزید سنجیدگی سے کام کریں گے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں میں کانگریس کے کارکنان اور لیڈروں نے مل کر سخت محنت کی، لیکن رائے عامہ اب بھی ہمارے حق میں نہیں ہے۔ ہمارا تعلق پورے ملک کے عوام کے ساتھ اور خاص طور پر ان ریاستوں میں جہاں انتخابات ہوئے ہیں ہمارا رشتہ صرف سیاسی نہیں بلکہ روحانی بھی ہے۔ پارٹی اس رشتے میں مزید اعتماد اور وابستگی پیدا کرنے کے لئے سخت محنت کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined