قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب 2024: ’یوپی + بہار = گئی مودی سرکار‘، پوسٹر کے ذریعہ بی جے پی کو دیا گیا سخت پیغام

یوپی میں بہار کی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئے پوسٹر کی انٹری ہوئی ہے، بہار میں حال میں ہوئے سیاسی الٹ پھیر سے متاثر یہ پوسٹر ہفتہ کے روز لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی دفتر کے باہر لگا نظر آیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں بہار کی سیاست کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئے انداز کے پوسٹر کی انٹری ہوئی ہے۔ بہار میں حال میں ہوئے سیاسی الٹ پھیر سے متاثر یہ پوسٹر ہفتہ کے روز لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی دفتر کے باہر لگا نظر آیا۔ لکھنؤ واقع سماجوادی پارٹی ریاستی دفتر کے باہر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جس کے ذریعہ سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ یوپی اور بہار متحد ہو کر بی جے پی کے لوک سبھا اراکین کی تعداد کم کر دیں تو مرکز سے بی جے پی کی حکومت کھسک سکتی ہے۔ پوسٹر پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو کی تصویروں کے ساتھ لکھا گیا ہے ’یوپی + بہار = گئی مودی سرکار‘۔ یہ پوسٹر سماجوادی پارٹی لیڈر آئی پی سنگھ نے لگوایا ہے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی دفتر کے باہر لگے پوسٹر کے مقصد کے بارے میں پارٹی لیڈر آئی پی سنگھ نے میڈیا سے کہا کہ یوپی اور بہار ملک کی سیاست کی سمت و رفتار طے کرنے والی ریاستیں ہیں۔ یہ دونوں بڑی آبادی والی ریاست ہیں۔ ساتھ ہی سیاسی طور سے بیداری بھی یہاں دیکھنے کو ملتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں نے اب مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ یقیناً ہی یہ اپنے مقصد میں کامیاب رہے گا۔ سماجوادی پارٹی لیڈر آئی پی سنگھ نے کہا کہ پوری ریاست میں اس طرح کی مہم چلائی جائے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو بہار میں لگاتار مہاگٹھ بندھن اور بی جے پی مخالف محاذ کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ دنوں نتیش کمار نے دہلی میں سماجوادی پارٹی کے محافظ ملائم سنگھ یادو اور سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات بھی کی تھی۔ اس وقت نتیش کمار نے کہا تھا کہ اکھلیش یوپی کی قیادت کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز