قومی خبریں

مودی کی ’مندر یاترا‘ پر تنازعہ، ٹی ایم سی نے الیکشن کمیشن سے کی شکایت

مودی کی کیدارناتھ یاترا پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے، ترنمول کانگریس نے اسے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ترنمول کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی کیدار ناتھ یاترا کے دوران ہونے والی تقریر اور اس کے ٹی وی کوریج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اس کی شکایت کی ہے۔

Published: undefined

راجیہ سبھا میں ترنمول کے رہنما ڈیریک او برائن نے چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ کو اتوار کو خط لکھ کر اس کی شکایت کی ہے۔ برائن نے خط میں لکھا ہے کہ 17 مئی کو انتخابی مہم ختم ہو گئی لیکن دو دن سے ٹی وی والے مودی کی کیدار ناتھ-بدری ناتھ یاترا کو نشر کر رہے ہیں۔

Published: undefined

مودی نے ٹی وی کے سامنے پریس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کیدارناتھ کا ماسٹر پلان تیار ہے۔ آج آخری مرحلے کی پولنگ کے دن ووٹروں کو لبھانے کے لئے یہ سب کرنا انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا الیکشن کمیشن کو اس معاملے میں کارروائی کرنی چاہیے۔

Published: undefined

اتر اکھنڈ بی جے پی کی طرف سے ہفتہ کے روز ٹوئٹ کی گئی تصویر میں وزیر اعظم مودی ایک گپھا میں دھیان کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے بھگوا کپرے پہنے ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے مودی کو ہمالیہ جانے کی اجازت دی تھی اور کہا تھا کہ ابھی مثالی ضابطہ اخلاق لاگو ہے۔ ترنمول نے خط میں لکھا، ’’ووٹروں کو براہ راست یا بلواسطہ طور پر متاثر کرنے کے لئے وزیر اعظم کی ہر منٹ کی معلومات کو پبلک کیا گیا ہے۔ مودی-مودی کے نعرے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ ایسا ووٹوں کو متاثر کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ یہ نہایت ہی افسوس ناک ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس پر اپنی آنکھ اور کانوں کو بند کیا ہوا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined