قومی خبریں

مودی۔شاہ پر الیکشن کمیشن کی خاموشی تعجب خیز: کانگریس

ابھیشیک منو سنگھوی نے سوال کیا کہ الیکشن ختم ہونے والے ہیں ان کی شکایتوں پر کوئی اقدام نہیں ہوئے۔ کیا وزیر اعظم مودی اور بی جے پی صدر امت کے لیے اور دوسرے لوگوں کے لیےالگ الگ قانون ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے ابھیشیک منو سنگھوی

نئی دہلی: کانگریس نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن پر دوہرا رویہ اپنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ مسلسل مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لیکن کمیشن بار بار شکایت کیے جانے کے باوجود خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

Published: undefined

سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل اور کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ پارٹی نے نریندر مودی، امت شاہ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی 20 سے زائد شکایتیں درج کروائی ہیں۔ ہر بار کمیشن نے ان کی شکایتوں پر ضروری کاروائی کرنے کی محض یقین دہانی کرائی لیکن الیکشن پورا ہونے والا ہے اور اب تک یقین دہانیوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مودی اور شاہ بار بار فوج کی بہادری کا استعمال اپنی کامیابی کے طور پر کر رہے ہیں۔ فوج اور نیم فوجی دستوں کی قابل فخر کارناموں کے سہارے ووٹ مانگنے کا گھٹیا کام کر رہے ہیں۔ کمیشن نے اس طرح کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن جب مودی اور شاہ کا معاملہ آتا ہے تو کمیشن دوہرا رویہ اختیار کرتا ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ کمیشن سے اس تعلق سے کئی بار شکایتیں کی گئی ہیں لیکن وہ کوئی فیصلہ نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ کمیشن ان بڑے لیڈروں کو مثالی ضابطہ اخلاق کی اس طرح کی خلاف ورزی کرنے پر شہ دے رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے سوال کیا کہ اب الیکشن ختم ہونے والا ہے لیکن کانگریس کے رہنماؤں کے وفد کی شکایتوں پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کمیشن سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وزیر اعظم اور بی جے پی صدر کے لیے اور دوسرے لوگوں کے لیےالگ الگ قانون ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined