قومی خبریں

لاک ڈاؤن: کرناٹک میں سیکنڈری اسکول کے امتحانات مئی تک ملتوی

کرناٹک ایجوکیشن بورڈ نے ریاست میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا وائرس کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے امکانات کے درمیان ایس ایس ایل سی کے لئے ہونے والا سالانہ امتحان مئی تک ملتوی کر دیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کرناٹک ایجوکیشن بورڈ نے ریاست میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کو روکنے کےلئے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھائے جانے کے امکانات کے درمیان جمعہ کو سیکنڈری اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ (ایس ایس ایل سی) کےلئے ہونے والا سالانہ امتحان مئی تک ملتوی کر دیا ہے۔

Published: undefined

ابتدائی اور اعلی تعلیم کے وزیر ایس سریش کمار نے یہ بھی اعلان کیا کہ پری یونیورسٹی کورس(پی یو سی)امتحان بھی مئی تک کے لئے ملتوی کردیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ وقت میں حالات کی بنیاد پر امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیاجائےگا اور تیاری کےلئے وقت دینے کےلئے امتحان کی تاریخ سے ایک ہفتے پہلے طلبہ کو مطلع کردیا جائےگا۔

Published: undefined

ایس ایس ایل سی اور پی یو سی امتحانات اس مہینے اور اگلے مہینے کے شروعات میں ہونے والے تھے۔یہ دوسری بار ہے جب افسروں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحانات ملتوی کئےہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحان سے ہی ایک بچے کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ ہوتا ہے۔اس کے علاوہ جو طلبہ بزنس کورسز میں داخلہ لینے کے خواہش مند ہوتے ہیں ،ان کا پی یو سی امتحان میں کم از کم 75فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined