قومی خبریں

دہلی : لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع

کورونا کی دوسری لہر کے بعد 20 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھاجس کے بعد اس میں ایک ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا اور اب 7 جون کی صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی دہلی کی فائل تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعلی دہلی کی فائل تصویر آئی اے این ایس 

کچھ سرگرمیوں میں دہلی والوں کو مشروط راحت ضرور ملی ہے لیکن دہلی کی اکثریت کو ابھی مزید ایک ہفتہ گھروں کی چار دیواری کے اندر ہی گزارنےہوں گےیعنی دہلی میں فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں پیر سے کھولنے کی اجازت کے ساتھ ، لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 7 جون کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔

Published: undefined

دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہفتہ کے روز لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق تعمیرات اور فیکٹریوں میں پروڈکشن کی 31 مئی سے رعایت رہے گی جبکہ دیگر پابندیاں پہلے کی طرح جاری رہیں گی۔

Published: undefined

کورونا کی دوسری لہر کے بعد 20 اپریل کو دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن میں ایک ایک ہفتہ کا اضافہ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن 31 مئی کی صبح پانچ بجے تک تھا ، جو اب 7 جون کی صبح پانچ بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے جب دہلی کےوزیر اعلی اروند کیجریوال نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تو اس وقت لوگوں سے کہا تھاکہ یہ بہت چھوٹا سا لاک ڈاؤن ہو گا لیکن حالات بگڑتےرہے اور لاک ڈاؤن کی مدت ہر ہفتہ بڑھتی رہی۔آ ج کی تاریخ میں کورونا متاثرین کی تعداد دہلی میں بہت کم ہو گئی ہے اور دہلی میں متاثرین کی شرح جو 35 فیصد تک پہنچ گئی تھی وہ گھٹ کر صرف ایک فیصد سے تھوڑا زیادہ رہ گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined