بھارت بند کے دوران پنجاب کے فیروز پور میں بند حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپ۔ پتھراؤ میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرین نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی ہے۔
بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے بڈوانی ضلع میں پولس نے فلیگ مارچ کیا۔ اگرچہ ضلع میں بند کا اثر نہیں ہے۔ ضلع میں پولس انتظامیہ مستعد ہے اور سیکورٹی کے نظام پختہ ہیں۔
بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے بھوپال میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس دوران شہر کی دکانیں بند ہیں اور پورے شہر میں بڑی تعداد میں پولس فورس تعینات ہے۔
اڑیسہ کے نواپاڑا میں بھارت بند کے دوران بند حامی اور مخالفین کے مابین پتھراؤ ہوا۔
بھارت بند کے دوران مظاہرہ کی وجہ سے پٹنہ-کولکتہ ریل سیکشن پوری طرح ٹھپ ہو چکا ہے۔ مظاہرین برونی پسنجر ٹرین کو روک کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ریلوے ٹرک پر بیٹھے مظاہرین کی وجہ سے ریلوے کا پورا روٹ متاثر ہوا ہے۔
اعلی ذات کے بھارت بند کے سبب پچھلے5 گھنٹے سے آرا ریلوے اسٹیشن پرٹرینوں کا آپریشن روکا ہوا ہے۔ مظاہرین نے صبح سے ہی ٹرینون کو روک رکھا ہے۔اطلاع کے مطابق پٹنہ مغل سرائے ریلوے سیکشن مکمل طور پر بند ہوگیا ہے۔
بھارت بند کے دوران بہار کے چھپرا سے توڑ پھوڑ کی خبریں آ رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق مفصل تھانہ علاقے کے پھكلی میں بند کی حمایت کر رہے مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی ہے۔اور پولس پر حملہ بھی کیا ہے۔
ریزرویشن مخالف بھارت بند کے دوران بہار کے ویشالی میں کئی مقامات پر مظاہرے ہوئے ہیں۔ مظاہرینوں نے کئی مقامات پر ہنگامہ آرسائی کی ہے۔
پٹنہ کے پاس بهٹا میں مظاہرین نے جام لگا دیا ہے، پولس کے روکنے پر مظاہرین نے ہنگامہ کیا۔
اترپردیش کی میرٹھ کمشنری کے 6 اضلاع میں ہائی الرٹ ہے۔ غازی آباد، الہ آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے تو سہارنپور میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ فیروز آباد میں پہلی سے 9 ویں کلاس تک کے اسکول بند ہیں۔
ریزرویشن مخالف بھارت بند کے دوران بہار کے گیا میں پرتشدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ خبروں کے مطابق بند حامیوں نے پتھراؤ کیا ہے۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔
راجستھان کے الور میں بھارت بند کا وسیع اثر دیکھا جا رہا ہے۔ ضلع کے کئی قصبے بند ہیں۔ اس دوران ضلع بھر میں سیکورٹی نظام سخت، جگہ جگہ پولس فورس تعینات کی گئی ہے۔ فی الحال بند کے دوران تشدد کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
بھارت بند کے دوران بہار کے حاجی پور میں مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا کے ساتھ بدسلوکی کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوپیندر کشواہا حاجی پور کے شبھائی میں جام میں پھنس گئے تھے۔ اسی دوران مظاہرین نے اوپیندر کشواہا کے ساتھ بدسلوکی کی۔
ریزرویشن کے خلاف بھارت بند کا پنجاب کے فیروز پور شہر میں بھی اثر دیکھا جا رہا ہے۔ دکانداروں نے اپنی دکانیں بند رکھی ہیں۔ وہیں بند کے دوران دکانیں کھول رہے تاجروں اور بند حاممیوں کے درمیان ہو رہی بحث بھی دیکھنے کو ملی۔
بہار میں آرا کے انندنگر علاقے میں بند حامیوں اور بند مخالفیں کے درمیان پتھر بازی بھی ہوئی۔ اس کے بعد پولس نے فسادیوں پر لاٹھی چارج کیا۔ خبر ہے کہ پتھر بازی میں ایس ڈی او سمیت کئی پولس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولس نے فساد کرنے والوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
اڑیسہ میں بھی بھارت بند کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں بھی لوگ سڑکوں پر ریزرویشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
’بھارت بند‘ کے دوران بہار کے آرا میں دو گرہوں کے مابین تصادم کے بعد دفعہ 144 لگا دی گئی ہے۔ خبروں کے مطابق انند نگر علاقے میں بند حامیوں اور بند مخالفین کے درمیان جھڑپ میں تقریباً 6 سے 7 پولس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ریزویشن کے خلاف ’بھارت بند‘ کا اثر بہار کے آرا، نالندہ، بیگو سرائے اور كیمور سمیت کئی جگہوں پر دیکھا جا رہا ہے۔ آتش زنی کے ساتھ کئی مقامات پر لوگوں نے سڑک جام کیا ہے۔ لوگ ریزرویشن کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے بھوپال میں سیکورٹی نظام کو سخت کیا گیا۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ پورے شہر میں قریب 6 ہزار پولس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولس سوشل میڈیا پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بہار کے حاجی پور میں بھی ’بھارت بند‘ کا اثر دیکھا جا رہا ہے۔ یہاں لوگوں نے سڑکوں پر جام لگا دیا ہے۔
’بھارت بند‘ کے دوران لوگ اسٹیشن پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ راج گیر سے نئی دہلی جا رہی شرم جیوی ایکسپریس کو نالندہ میں روک دیا گیا ہے۔ مین لائن کلیئر نہ ہونے کی وجہ سے ٹرین کو روکا گیا ہے۔
ریزرویشن کے خلاف ’بھارت بند‘ کے چلتے بہار میں دربھنگہ کے للت نارائن مشرا یونیورسٹی میں بی اے کا پیپر ٹال دیا گیا ہے۔ بند کی وجہ سے دربھنگہ کے پرائیویٹ اسکول بھی بند ہیں۔
بھارت بند کے دوران بہار کے بھوجپور میں لوگ سڑک پر آگئے ہیں۔ بھیڑ نے آتش زنی کی اور جام لگا دیا۔ خبریں ہیں کہ نوادہ تھانہ علاقہ کے چندوا موڑ کے قریب لوگوں نے 84 آرا- بکسر شاہراہ کو بند کردیا ہے۔
گزشتہ 2 اپریل کو دلت تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے ’بھارت بند‘ کے دوران مدھیہ پردیش کے بھنڈ، گوالیار اور مرینا میں تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہوئےتھت۔ اس لئے آج ’بھارت بند‘ کو دیکھتے ہوئے پولس انتظامیہ نے پہلے ہی مستعد ہے۔ حالات کے مد نظر بھنڈ اور گوالیار میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ وہیں ریاست کے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
اس بند کو 2 اپریل کے ’بھارت بند‘ کا بدلے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ اعلی ذاتوں ریزرویشن کے خلاف بڑھتی بے چینی ہے اور نوجوانوں کی بے روزگاری ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اعلی ذاتوں کی جانب سے بلائے گئے ’بھارت بند‘ کے دوران کوئی نا خوش گوار واقعہ نہ پیش آئے اس لئے حکومت نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کئی شہروں میں دفعہ 144 نافظ کر دی گئی ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Apr 2018, 10:20 AM IST