قومی خبریں

کشمیر: اسلامک یونیورسٹی کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد، سات ہزار طلبہ کو ڈگریاں تفویض

ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جامع تعلیم کے ساتھ نئی پود کامیابی سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس 

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تعلیمی اداروں میں ٹھوس نتائج پر مبنی تعلیم فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ دستیاب انسانی وسائل اور صنعتی ضروریات کے مابین خلا کو پُر کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر پیر کے روز اسلامک یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

کانووکیشن کے دوران 7000 اہل طلباء بشمول 163 گولڈ میڈلسٹ کو ڈگریوں سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ 14 اسکالروں کو ڈاکٹریٹ اور ایم فل کی ڈگریاں دی گئیں۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر جو کہ یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے کامیاب طالب علموں اور گولڈ میڈلسٹ کو ان کی تعلیمی کارکردگی کے لئے مبارک باد پیش کی اور فیکلٹی ممبران کو نوجوانوں کے اذہان کو بہتر سمت دینے کے لئے سراہا۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

انہوں نے کامیاب امیدواروں کے والدین اور اہل خانہ کے تئیں بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت تعلیمی شعبے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے طلباء کافی باصلاحیت ہیں جو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرنےکی خواہش رکھتے ہیں۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

صنعتی شعبے میں انقلاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ چوتھے صنعتی انقلاب (صنعت 4.0) میں تکنیکی تبدیلی کا پیمانہ اور دائرہ کار بے مثال ہوگا اور مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگس، آٹو وہیکلز، تھری ڈی پرنٹنگ، نینو ٹیکنالوجی، بائیوٹیکنالوجی، مواد سائنس، انرجی سٹوریج، کوانٹم کمپیوٹنگ بہت سی ملازمتوں اور خود روزگار کے امکانات کو پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور جامع تعلیم کے ساتھ نئی پود کامیابی سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے وائس چانسلر، ایگزیکٹو اور اکیڈمک کونسل کے ممبران، فیکلٹی اور عملے کو بہت ہی مختصر عرصے میں جموں کشمیر اور ملک میں ایک اعلیٰ سائنس اور ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طور پر آئی یو ایس ٹی کے لئے ایک بہت بڑی شہرت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں میں ایک خصوصی اور مضبوط شخصیت پیدا کریں۔انہوں نے اساتذہ پر بھی زور دیا کہ وہ طلبا ءمیں ہم آہنگی برقرار رکھیں اور نئی پود کو بنیادی حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض سے آگاہ کریں۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

اس موقعہ پر یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین پروفیسر ڈی پی سنگھ نے بھی کانووکیشن سے خطاب کیا اور ڈگری حاصل کرنے والے آئی یو ایس ٹی کے طلاب کو مبارک باد پیش کی۔اس سے قبل وائس چانسلر آئی یو ایس ٹی پروفیسر مشتاق اے صدیقی نے یونیورسٹی کی ماضی کی کامیابیوں اور مستقبل کے عملی منصوبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک رپورٹ پیش کی۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبا میں تنقیدی ذہانت کی نشوونما ایک بہترین مرکز بننے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد طلباء کی شخصیت کی تشکیل اور ان میں معاشرے کے تعمیری فرد کی حیثیت سے ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Mar 2021, 7:40 AM IST