قومی خبریں

دہلی فسادات: پولیس کی چارج شیٹ میں یوگیندر یادو، یچوری اور اپوروانند کے نام شامل

دہلی پولیس نے دہلی فسادات کے تعلق سے اپنی جو چارج شیٹ تیار کی ہے اس میں شامل ناموں پر سماج کے ایک بڑے طبقہ کو حیرانی ہے۔

دہلی فسادات: پولیس نے داخل کی چارج شیٹ
دہلی فسادات: پولیس نے داخل کی چارج شیٹ 

اس سال فروری میں دہلی کے شمال مشرقی علاقہ میں کئی روز تک ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات میں پولیس کے ذریعہ داخل کی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کچھ ایسے نام شامل کیے گئے ہیں جن پر سماج کا ایک بڑا طبقہ حیرت زدہ ہے۔ دہلی پولیس نے جن لوگوں کے نام اس چارج شیٹ میں شامل کیے ہیں ان میں سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سوراج ابھیان کے رہنما یوگیندر یادو، معروف ماہر اقتصادیات جیتی گھوش، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروا نند اور ڈاکیومینٹری فلم ساز راہل رائے سمیت کئی سماجی کارکنان شامل ہیں، ان سبھی پر دنگوں کی سازش رچنے کا الزام ہے۔

Published: 13 Sep 2020, 7:11 AM IST

نوجیون انڈیا میں شائع خبر کے مطابق دہلی پولیس نے دہلی کے جعفرآباد تشدد معاملہ میں پنجرا توڑ تنظیم کی دیوانگنا کالیتا، نتاشا ناروال اور گلفشاں فاطمہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کیا تھا۔اسی معاملہ میں اپنی چارج شیٹ میں ملزمین کے بیانوں کی بنیاد پر سی پی ایم رہنما اور دیگر لوگوں کے ناموں کو سازش رچنے کے الزام میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: 13 Sep 2020, 7:11 AM IST

نوجیون میں شائع خبر کے مطابق چارج شیٹ میں پولیس کا دعوی ہے کہ جعفرآباد تشدد سے جڑے معاملہ میں گرفتار دیوانگنا کالیتا اور نتاشا ناروال نے نہ صرف فساد میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے بلکہ کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون یعنی سی اے اے مخالف مظاہروں میں اپوروانند، راہل رائے اور جیتی گھوش نے ان کی رہنمائی کی۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ دسمبر میں دریا گنج میں اور فروری میں جعفرآباد میں ان مظاہروں کو منظم کرنے کا کام ان تینوں کے کہنے پر کیا۔

Published: 13 Sep 2020, 7:11 AM IST

شائع خبر کے مطابق پنجرا توڑ کی ایک دیگر رکن گلفشاں نے اپنے بیان میں مبینہ طور پر سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری ، بھیم آرمی کے چندرشیکھر آزاد، سوراج ابھیان کے یوگیندر یادو، معروف وکیل محمود پراچا، عمر خالد اور مسلم سماج کے کئی رہنما جن میں اوکھلا کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے شامل ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

Published: 13 Sep 2020, 7:11 AM IST

واضح رہے اس معاملہ میں دیونگنا کالیتا اور نتاشا ناروال کو مئی میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گلفشاں کو جولائی میں گرفتار کیا گیا۔

Published: 13 Sep 2020, 7:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Sep 2020, 7:11 AM IST