قومی خبریں

پٹنہ: آر جے ڈی ’اسٹوڈنٹ ونگ‘ کے کارکنان پر لاٹھی چارج، 8 سے زائد زخمی

بہار میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کے خلاف چھاتر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی احتجاجی ریلی کے دوران آج پتھراؤ کر رہے کارکنوں کو قابو میں کرنے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج کیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

پٹنہ: بہار میں تعلیم کے گرتے ہوئے معیار کے خلاف چھاتر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی احتجاجی ریلی کے دوران آج پتھراؤ کر رہے کارکنوں کو قابو میں کرنے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج کیا۔

Published: undefined

آر جے ڈی کے ریاستی صدر رام چندر پوروے نے یہاں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی ويرچندر پٹیل سے ہوتے ہوئے جیسے ہی انکم ٹیکس کے چوراہے پر پہنچی تب وہاں پہلے سے موجود پولس کے جوانوں نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔

Published: undefined

اس کے بعد چھاتر آر جے ڈی کارکن اور پولس کے بیچ دھکا مکی ہوئی۔ مارچ میں شامل کارکنوں نے پولس کا حفاظتی گھیرا توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔ کارکنوں کے ذریعہ پتھراؤ کرنے کے بعد پولس کو لاٹھی چارج کرنی پڑی۔

Published: undefined

پولس لاٹھی چارج میں آٹھ سے زیادہ طالب علم زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاٹھی چارج کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے انکم ٹیکس چوراہے پر افراتفری کا ماحول بن گیا تھا۔ ریلی نکالنے والے کارکن وزیر اعلی کی رہائش کا گھیراؤ کرنے جا رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined