
مغربی بنگال سے عازمین حج کا پہلاقافلہ آج شام روانہ ہوگیا۔ پہلے قافلے میں 450 عازمین حج شامل ہیں۔ سعودی ائیر لائنز کی یہ فلائٹ جدہ جائے گی اور وہاں سےعازمین حج مکہ مکرمہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔
راجر ہاٹ میں واقع مدینۃ الحجاج میں عازمین حج کیلئے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حج ہاؤس میں ہی عازمین حج کا سامان جمع کرلیا گیا تھا اور وہاں سے حج ہاؤس کی بس سے عازمین حج کو براہ راست پہنچایا جارہا ہے۔ اس کی وجہ ائیر پورٹ پر عازمین حج کے اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مغربی بنگال سے عازمین حج کے قافلہ کی روانگی کاسلسلہ 5اگس تک جاری رہے گا۔ یہاں سے کل 11850عازمین روانہ ہوں گے۔ اس میں منی پور، جھارکھنڈ، آسام، اڈیشہ، تری پورہ اور مغربی بنگال کےعازمین حج شامل ہیں۔ جب کہ مغربی بنگال سے کل 8940 افراد حج پر جائیں گے۔
گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی آج ہونے والی 36ویں میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔ یہ میٹنگ دوپہر 3 بجے ہونی تھی۔ اس میٹنگ کو وزیر مالیات نرملا سیتارمن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرنے والی تھیں۔ پارلیمنٹ اجلاس میں مصروفیت کے سبب وزیر مالیات میٹنگ میں نہیں پہنچ سکیں۔ اب میٹنگ کل یعنی جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ اس میٹنگ میں بیٹری سے چلنے والی کار اور اسکوٹر میں جی ایس ٹی کی شرح میں تخفیف کیے جانے کی امید تھی۔ آج اس میٹنگ میں سولر پاور جنریشن سسٹم اور ونڈ ٹربائن پروجیکٹ پر جی ایس ٹی شرح کو کم کیے جانے کا امکان بھی تھا۔
لاہور: پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل جیل سے بدعنوانی کے معاملے میں جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے ایئرکنڈیشن (اےسی) ہٹانے کے لئے کہا ہے۔ نواز شریف کے جیل سیل سے اے سی ہٹانے پر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ۔۔این)کی لیڈر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سابق وزیراعظم کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے جیسا ہے۔ دی ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پنجاب کے وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل جیل کو 17جولائی کو لکھے ایک خط میں کہا ’’وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب کی جیل مین مجرمین اور بدعنوانوں کو کسی قسم کی ترجیح نہیں دی جائے،اسی ہدایت پر عمل کرنے کےلئے یہ کیاگیاہے۔‘‘ خط میں ڈرائریکٹر جنرل کو اس سلسلے میں فوری طورپر ضروری کارروائی کرکے تین دن کے اندر رپورٹ دینے کےلئے کہاگیا ہے۔
راجستھان حکومت میں وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے اسمبلی میں وقفہ سوالات میں آج امین خاں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ راجستھان میں 656 اسکولوں میں اردو تیسری زبان کے طورپر پڑھائی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی کی حکومت میں اردو زبان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا، لیکن ہماری حکومت آتے ہی 284 اردو ٹیچروں کی تقرری کردی گئی۔ مسٹر ڈوٹاسرا نے کہا کہ اردو کے لئے الگ سے کوئی اسکول نہیں ہے اور اردو ٹیچروں کے لئے ٹریننگ سینٹر بھی نہیں ہیں۔
مہاراشٹر کے ضلع پالگھر میں جمعرات کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس میں ایک مکان کے منہدم ہونے جانے سے خاتون کی موت ہو گئی ۔ ٹھانے میونسپل کارپوریشن میں علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ سنتوش کدم نے کہا’’دهانو میں واساولاپاڈا کے ناگجاري گاؤں میں ایک مکان کے منہدم ہونے سے خاتون کی موت ہو گئی ۔ متوفیہ کی شناخت ریشما میگھوالے (55) کے طور پر ہوئی ہے۔ضلع کے ریونیوافسر کو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں دورہ کرنے کے لئے روانہ کیا ہے اور بالخصوص دهانو اور تلساري علاقے میں زلزلے سے ہوئے نقصانا ت کا جائزہ لینے کو کہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دهانو اور تلساري میں ایک بجکر 15 منٹ پر ریکٹر سکیل پر 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
اتر پردیش کے ایک تھانہ میں چھیڑخانی کی رپورٹ لکھوانے گئی لڑکی سے پولس کے برے برتاؤ پر کانگریس جنرل سکریٹری نے پرینکا گاندھی کی سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’چھیڑخانی کی رپورٹ لکھوانے گئی لڑکی کے ساتھ تھانہ میں اس طرح کا سلوک ہو رہا ہے۔ ایک طرف اتر پردیش میں خواتین کے خلاف جرائم کم نہیں ہو رہے، دوسری طرف قانون کے رکھوالوں کا یہ برتاؤ۔ خواتین کو انصاف دلانے کی پہلی سیڑھی ہے ان کی بات سننا۔‘‘ جس ویڈیو کو پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے، اس میں تھانہ میں بیٹھا ایک پولس اہلکار لڑکی کے لباس پر سوال کھڑے کر رہا ہے۔
لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ مسلم میرے ضلع مرشد آباد میں رہتے ہیں اور وہاں اے ایم یو کا ایک سنٹرل بنایا گیا تھا۔ حکومت نے وہاں زمین اور فنڈ کا الاٹمنٹ بھی کیا تھا۔ لیکن اس حکومت میں اس سنٹر کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے بنائے گئے اس سنٹر کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سورا بھاسکر سماجی ایشوز کو بے خوفی کے ساتھ اٹھانے کے لیے بھی مشہور ہیں، اور انھوں نے ایک بیان میں موب لنچنگ کو وبائی مرض قرار دیا ہے۔ انھوں نے ملک بھر میں موب لنچنگ کے واقعات پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موب لنچنگ کا دائرہ ٹھیک اسی طرح تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے جس طرح کسی وبائی مرض کا دائرہ بہت تیزی کے ساتھ بڑھتا ہے۔ سورا بھاسکر نے موب لنچنگ سے متعلق 49 دانشور حضرات کے ذریعہ پی ایم مودی کو لکھے گئے خط کی بھی اس موقع پر تعریف کی اور کہا کہ انھوں نے موب لنچنگ اور فرقہ وارانہ تشدد جیسے ایشوز کی طرف پی ایم مودی کا دھیان مبذول کرا کر بہت صحیح قدم اٹھایا ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے آبائی ضلع نالندہ میں ایک خاتون کو یرغمال بنانے اور اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کیے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ واقعہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2019, 9:10 AM IST