قومی خبریں

بڑی خبر: انل امبانی کے انتخاب میں ہماری مرضی شامل نہیں... سابق فرانسیسی صدر

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ بہت بڑا ہے۔ یہ براہ راست فریق اول کے ذریعہ کہا گیا ہے اور اس سے ہمارا موقف صحیح ثابت ہوتا ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

انل امبانی کے انتخاب میں ہماری مرضی شامل نہیں: اولاند

متنازعہ رافیل معاہدہ پر فرانس کے سابق صدر فرینکوئس اولاند نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر اعظم اور وزیر دفاع دونوں کے دعووں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ فرانس کے ایک نیوز پورٹل ’میڈیا پارٹ‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق سابق صدر نے کہا ہے کہ انل امبانی کی کمپنی ریلائنس ڈیفنس کو دسالٹ نے منتخب نہیں کیا تھا بلکہ ان کو ہمارے اوپر تھوپا گیا تھا۔ اس میں ہماری کوئی مرضی شامل نہیں تھی۔

Published: 21 Sep 2018, 9:05 AM IST

فرانسیسی صدر کے اس انکشاف کے بعد رافیل معاہدے میں ایک بھونچال آ گیا ہے، جس کے بعد حکومت کو انل امبانی کا دفاع کرنے میں آئندہ دنوں میں کافی پریشانیاں کھڑی ہو سکتی ہیں۔

اس سلسلے میں کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’یہ بہت بڑا ہے۔ یہ براہ راست فریق اول کے ذریعہ کہا گیا ہے اور اس سے ہمارا موقف صحیح ثابت ہوتا ہے۔ اس انکشاف سے نریندر مودی اور نرملا سیتا رمن کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتا ہے۔‘‘

Published: 21 Sep 2018, 9:05 AM IST

ویتنام کے صدر تران دائی کوانگ کا انتقال

ہنوئی: ویتنام کے صدر تران دائی کوانگ کا جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ سرکاری ٹیلی ویزن اور ریڈیو نے یہ اطلاع دی۔
سرکاری ٹیلی ویزن کے مطابق کوانگ کافی بیمار تھے اور ملک کے معروف ڈاکٹروں کے علاوہ بیرون ملک کے ڈاکٹروں اور ماہرین کی انتھک کوششوں کے باوجود انہیں نہیں بچایا جاسکا۔ وہ 61برس کے تھے۔

Published: 21 Sep 2018, 9:05 AM IST

عوام پر تیل قیمتوں کی مار جاری، پٹرول کے داموں میں پھر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ کر بھی نہیں تھم رہی ہیں۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ ڈیزل کی قیمتوں میں آج اضافہ نہیں ہوا ہے۔

دہلی میں پٹرول 82.32 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 73.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ وہیں ممبئی میں پٹرول کے دام 9 پیسے کے اضافہ کے بعد 89.69 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئے ہیں۔ ممبئی میں ڈیزل 78.42 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔

Published: 21 Sep 2018, 9:05 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 Sep 2018, 9:05 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان