قومی خبریں

اہم خبریں LIVE: اسمبلی انتخابات میں لوگوں نے بڑی تعداد میں ڈالے ووٹ، ناگالینڈ میں 82 اور میگھالیہ میں 74 فیصد پولنگ

ووٹ، تصویر آئی اے این ایس
ووٹ، تصویر آئی اے این ایس 

اسمبلی انتخابات: ناگالینڈ میں 82 فیصد اور میگھالیہ میں 74 فیصد ووٹ پڑے

ناگالینڈ اور میگھالیہ اسمبلی انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل انجام پا چکا ہے۔ شام پانچ بجے تک ای سی آئی ایپ کے مطابق ناگالینڈ میں 81.94 فیصد ووٹنگ درج کی گئ، جبکہ میگھالیہ میں ووٹنگ کا فیصد 74.32 رہا۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

راؤز ایونیو کورٹ نے منیش سسودیا کو 5 دنوں کے لیے سی بی آئی ریمانڈ پر بھیجا

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ اور عآپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو سی بی آئی نے دوپہر راؤز ایونیو کورٹ میں پیش کیا۔ سماعت کے بعد عدالت نے ان کی ریمانڈ پر فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے منیش سسودیا کو پانچ دنوں کی ریمانڈ سی بی آئی کو دی ہے۔ یعنی 4 مارچ تک منیش سسودیا سی بی آئی کی ریمانڈ میں رہیں گے۔ سی بی آئی نے عدالت سے سسودیا کو پیش کرنے کے بعد پانچ دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

منیش سسودیا کی سی بی آئی ریمانڈ پر عدالت میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

منیش سسودیا کی سی بی آئی ریمانڈ کے مطالبہ پر راؤز ایونیو کورٹ میں سماعت مکمل ہو چکی ہے۔ سسودنیا کی طرف سے تین وکیل پیش ہوئے جنھوں نے منیش سسودیا کی ضمانت کا مطالبہ کیا۔ حالانکہ سی بی آئی نے ریمانڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے پر عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

میگھالیہ میں دوپہر 1 بجے تک 44.73 فی صد اور ناگالینڈ میں 57.26 فی صد پولنگ

ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔ میگھالیہ میں دوپہر 1 بجے تک، 44.73 فی صد اور ناگالینڈ میں 57.06 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

میگھالیہ میں صبح 11 بجے تک 26.7 فی صد اور ناگالینڈ میں 35.3 فی صد پولنگ

ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سے جاری ہے۔ میگھالیہ میں صبح 11 بجے تک، 26.7 فی صد اور ناگالینڈ میں 35.3 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

صبح 9 بجے تک میگھالیہ میں 12 فی صد اور ناگالینڈ میں 15 فی صد پولنگ

ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ میگھالیہ میں صبح 9 بجے تک، 12.06 فی صد اور ناگالینڈ میں 15.76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

ناگالینڈ اور میگھالیہ میں ووٹنگ، لوگوں کی لمبی قطاریں، سیکورٹی کے سخت انتظامات

ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے سے شروع ہو گئی ہے۔ پولنگ 2291 پولنگ اسٹیشنوں پر صبح 7 بجے سے شروع ہوئی ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 27 Feb 2023, 9:40 AM IST