قومی خبریں

جی ڈی پی کے تازہ اعداد و شمار نے پی ایم مودی کے بڑے بڑے دعووں کی کھول دی قلعی: کانگریس

جئے رام رمیش نے کہا کہ جی ڈی پی شرح ترقی دھیمی ہو کر 5.4 فیصد ہو گئی ہے، بہت زیادہ تشہیر والے پی ایل آئی منصوبہ اور میک اِن انڈیا کے باوجود مینوفیکچرنگ کی شرح ترقی کم ہو کر 2.2 فیصد رہ گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش / آئی اے این ایس</p></div>

جئے رام رمیش / آئی اے این ایس

 

جی ڈی پی شرح ترقی سے متعلق تازہ اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد کانگریس نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا ہے کہ جی ڈی پی شرح ترقی کو لے کر جو تازہ رپورٹ سامنے آئی ہے اس نے پی ایم مودی کے بڑے بڑے دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش نے اس معاملے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’جولائی سے ستمبر 2024 کے لیے ابھی جاری کردہ جی ڈی پی ترقی کے اعداد و شمار مایوس کن اندازوں سے بھی بے حد کم ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے حامیوں کے ذریعہ کی جا رہی تشہیر اور بڑے بڑے دعووں سے حقیقت بالکل مختلف ہے۔ جی ڈی پی شرح ترقی دھیمی ہو کر 5.4 فیصد ہو گئی ہے۔‘‘

Published: undefined

جئے رام رمیش نے اس پوسٹ میں کچھ دیگر اعداد و شمار پر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’پرائیویٹ سرمایہ کاری کا اضافہ بھی کمزور ہو کر 5.4 فیصد ہے۔ بہت زیادہ تشہیر کیے جانے والے پی ایل آئی منصوبہ اور میک اِن انڈیا کے باوجود مینوفیکچرنگ کی ترقی کم ہو کر 2.2 فیصد رہ گئی ہے، جو مایوس کن ہے۔ ایکسپورٹ گھٹ کر 2.8 فیصد ہو گیا ہے اور امپورٹ میں 2.9 فیصد کی کمی آئی ہے، جو گھریلو سطح پر سنگین کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔ بڑے پیمانے پر صارفیت میں ہونے والا اضافہ ڈگمگا رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

اپنے پوسٹ کے آخر میں کانگریس جنرل سکریٹری نے لکھا ہے کہ ’’پہلے کی معاشی ترقی سے متعلق ’از سر نو شماری‘ کے بعد بھی نان بایولوجیکل وزیر اعظم کی معاشی ترقی کا ریکارڈ ڈاکٹر منموہن سنگھ کے وزیر اعظم والے دور کے مقابلے میں کہیں زیادہ خراب بنا ہوا ہے۔ یہ نام نہاد ’نیو انڈیا‘ کی تلخ حقیقت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined