قومی خبریں

بڑی خبر: غازی آباد کی فیکٹری میں حادثہ، ٹینک میں گرنے سے تین افراد ہلاک

دہلی کے ادیوگ نگر اور کولکاتہ کی کیننگ اسٹریٹ پر الصبح زبردست آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ فائر بریگیڈ کی 30-30 گاڑیوں کو آگ بجھانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
غازی آباد: ٹینک میں گرنے سے تین افراد کی موت

غازی آباد: اترپردیش میں ضلع غازی آباد ضلع کے دگراؤلي گاؤں میں اتوار کو ایک فیکٹری کے ٹینک میں گرنے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Published: 16 Sep 2018, 8:51 AM IST

ٹرونكا سٹی تھانہ پولس کے مطابق گاؤں میں واقع اچار بنانے کی ایک فیکٹری کے ٹینک میں گر کر تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ سرکل آفیسر پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ خبریں لکھے جانے تک لاشوں كوٹینک سے نکالنے کی کوشش کی جاری تھی۔

(یو این آئی)

Published: 16 Sep 2018, 8:51 AM IST

دہلی کے ادیوگ نگر اور کولکاتہ کی کیننگ اسٹریٹ میں آتشزدگی

دہلی کے ادیوگ نگر میں زبردست آگ لگنے کی خبر ہے۔ ایک فیکٹری کی عمارت سے زبردست دھواں نکلتا نظر آ رہا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں آگ بجھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ آگ لگنے سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول ہے۔

Published: 16 Sep 2018, 8:51 AM IST

تصویر سوشل میڈیا
کولکاتہ کی کیننگ اسٹریٹ پر بھی آگ

اس سے قبل کولکاتہ کی کیننگ اسٹریٹ واقع کی باگری مارکیٹ میں بھی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 30 گاڑیاں آگ بجھانے کے لئے پہنچیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ صبح 2.45 پر لگی۔

کولکاتہ کے میئر سووان چٹرجی نے بتایا کہ جہاں آگ لگی ہے اس کے چاروں جانب متعدد عمارتیں ہیں اس لئے آگ بجھانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Published: 16 Sep 2018, 8:51 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Sep 2018, 8:51 AM IST