قومی خبریں

ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات آبائی گاؤں سیفئی میں ادا، اکھلیش نے روشن کی چِتا

سماج وادی لیڈر کو جب آخری سفر پر لے جایا جا رہا تھا تو ان کے ساتھ لوگوں کا ایک سمندر گامزن تھا۔ اس دوران ’ملائم سنگھ یادو امر رہیں‘، ’نیتا جی امر رہیں‘ اور ’دھرتی پوتر امر رہیں‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔

تصویر ٹوئٹر @samajwadiparty
تصویر ٹوئٹر @samajwadiparty 

سیفئی: سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ادا کر دی گئیں۔ ان کی میت کو صبح 10 بجے سے آخری دیدار کے لئے سیفئی کے نمائش میدان میں رکھی گئی تھی۔

Published: undefined

ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور ملائم سنگھ کے بیٹے اکھلیش یادو نے ان کی چتا کو روشن کیا۔ خیال رہے کہ ملائم سنگھ یادو کا پیر کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ 82 سالہ سماجوادی لیڈر کا علاج گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں چل رہا تھا اور آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

Published: undefined

جس وقت سماج وادی لیڈر کو گاڑی کے ذریعے آخری سفر پر لے جایا جا رہا تھا ان کے ساتھ لوگوں کا ایک سمندر گامزن تھا۔ اس دوران ’ملائم سنگھ یادو امر رہیں‘، ’نیتا جی امر رہیں‘ اور ’دھرتی پوتر امر رہیں‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔ لوگ نیتا جی کی ایک جھلک پانے کے لئے بے تاب تھے اور کئی لوگ تو آخری دیدار کے لئے درختوں پر بھی چڑھ گئے۔ جس گاڑی سے ملائم سنگھ یادو کا جسد خاکی لے جایا جا رہا تھا اس پر اکھلیش یادو کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی نظر آئیں۔

Published: undefined

ملائم سنگھ کی آخری رسومات میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی، مرکزی وزیر ایس پی بگھیل، بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو، چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپیش بگھیل، راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت، کانگریس لیڈر ملیکارجن کھڑگے، یوپی کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کیشو موریہ اور برجیش پاٹھک اور بابا رام دیو بھی شامل ہوئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined