قومی خبریں

لکھیم پور تشدد: آشیش مشرا کو عدالت سے نہیں ملی راحت، 3 روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا

یوگی حکومت کے ذریعہ تشکیل خصوصی جانچ ٹیم کی طرف سے پبلک پرازیکیوٹر نے آگے کی جانچ کے لیے چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ سے آشیش مشرا کی 14 روزہ پولیس ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری تشدد معاملے میں آج ایک مقامی عدالت نے مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا کو کوئی راحت دینے سے انکار کرتے ہوئے 3 دن کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا۔ حالانکہ پولیس ریمانڈ کی مدت کے دوران آشیش مشرا کی قانونی ٹیم تک رسائی ہوگی۔

Published: undefined

لکھیم پور کھیری واقعہ کی جانچ کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ذریعہ تشکیل خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آگے کی جانچ کرنے اور کرائم سین کو دوبارہ ’ری کریئٹ‘ کرنے کے لیے چیف جیوڈیشیل مجسٹریٹ سے آشیش مشرا کی 14 دن کی پولیس ریمانڈ مانگی تھی۔ پبلک پرازیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ گرفتاری کے 15 دنوں کے اندر حراست کا مطالبہ کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ ’’اس میں پوری طرح سے عدم تعاون دیکھنے کو ملا ہے۔ 12 گھنٹوں کے دوران انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘‘

Published: undefined

اس تعلق سے آشیش مشرا کے وکیل اودھیش سنگھ نے کہا کہ ’’انھوں نے ان سے 12 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی۔ انھیں کتنی پوچھ تاچھ کی ضرورت ہے؟ کیا وہ ملزم پر تھرڈ ڈگری لاگو کرنا چاہتے ہیں؟ آپ انھیں مار پیٹ کر ان کا بیان نہیں لے سکتے۔ انھوں نے ریمانڈ کی ضرورت کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔‘‘

Published: undefined

آشیش مشرا کے ریمانڈ معاملے کی سماعت ان کے وکیل کے یو پی پولیس کے ذریعہ ان کے موکل کے خلاف لگائے گئے سبھی الزامات سے انکار کرنے کے ساتھ ختم ہوئی۔ اس سے قبل جب عدالت میں معاملے کی سماعت شروع ہونی تھی، تب ویڈیو کانفرنسنگ میں کچھ تکنیکی دقتیں بھی سامنے آئیں۔ ویڈیو کنیکٹ کرنے میں تاخیر ہونے پر جج کورٹ روم سے چلے گئے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آشیش 3 اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ کر رہے کسانوں پر گاڑی چڑھانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس میں چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد پیدا تشدد میں اس دن دیگر چار لوگوں کی بھی موت ہو گئی تھی۔ آشیش مشرا کو ہفتہ کو 12 گھنٹے پوچھ تاچھ کے بعد دیر رات گرفتار کیا گیا تھا، اور اسی رات انھیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جنھوں نے انھیں عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined