قومی خبریں

لکھیم پور کھیری تشدد: مرکزی وزیر کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے ایس آئی ٹی چیف کا تبادلہ

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے لکھیم پور کھیری واقعہ کی جانچ کرنے والے ایس آئی ٹی چیف اوپیندر اگروال سمیت 6 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا ہے۔

یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس
یو پی پولیس، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کی یوگی حکومت نے لکھیم پور کھیری واقعہ کی جانچ کرنے والے ایس آئی ٹی چیف اوپیندر اگروال سمیت چھ آئی پی ایس افسروں کا تبادلہ کر دیا ہے۔ ابھی تک ڈی جی پی ہیڈکوارٹر سے جڑے رہے اگروال کو ڈی آئی جی دیوی پاٹن رینج بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ پولیس ڈی جی پی مکل گویل نے کہا کہ اوپیندر اگروال ایس آئی ٹی کے چیف بنے رہیں گے۔ جمعہ کو ٹرانسفر کیے گئے افسروں میں تین انسپکٹر جنرل رینک کے اور تین ڈپٹی انسپکٹر جنرل رینک کے ہیں۔

Published: undefined

ریاستی حکومت کے ذریعہ لکھیم پور کھیری تشدد کی جانچ کے لیے خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تشکیل کی گئی تھی، جس میں چار کسانوں سمیت آٹھ لوگ مارے گئے تھے۔ دیگر کا تبادلہ ڈی آئی جی دیوی پاٹن، راکیش سنگھ کو اسی عہدہ پر پریاگ راج میں منتقل کیا گیا ہے، جب کہ آئی جی پریاگ راج کے پی سنگھ نئے آئی جی، ایودھیا رینج ہوں گے۔

Published: undefined

ایودھیا رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) سنجیو گپتا کو ڈی جی پی ہیڈکوارٹر میں آئی جی لاء اینڈ ایڈمنسٹریشن اور راجیش مودک کو نیا آئی جی بستی رینج بنایا گیا ہے۔ بستی رینج کے آئی جی انل کمار رائے کو اسی عہدہ پر پروونشیل آرمڈ کانسٹبلری (پی اے سی) میں منتقل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined