قومی خبریں

’بی جے پی حکومت اور پی ایم مودی میں دور اندیشی کی کمی‘، بڑھتی مہنگائی پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

کانگریس صدر نے بی جے پی حکومت کو دور اندیشی سے محروم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے پاس نہ تو مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی مؤثر منصوبہ ہے اور نہ ہی غریب عوام کو راحت پہنچانے کی سنجیدہ کوشش۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / یو این آئی</p></div>

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے / یو این آئی

 

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پٹرول، ڈیزل اور دیگر ضروری اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کو لے کر مرکز کی مودی حکومت پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر وزیر اعظم نریندر مودی انتخاب سے پہلے پٹرول-ڈیزل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے تو بی جے پی کو زبردست سیاسی نقصان اٹھانا پڑتا، اسی لیے حکومت نے قصداً عوام سے حقیقت چھپائے رکھی۔

Published: undefined

کیرالہ کے ترووننت پورم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ انتخابات مکمل ہوتے ہی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت نے سیاسی فائدے کے لیے مہنگائی کے مسئلے کو دبائے رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مودی حکومت نے انتخابات تک تمام باتیں ملک سے چھپا کر رکھیں، لیکن جیسے ہی الیکشن ختم ہوئے، قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں۔‘‘

Published: undefined

کانگریس صدر نے بی جے پی حکومت کو دور اندیشی سے محروم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس نہ تو مہنگائی پر قابو پانے کا کوئی مؤثر منصوبہ ہے اور نہ ہی غریب عوام کو راحت پہنچانے کی سنجیدہ کوشش۔ ان کے مطابق مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی دشوار بنا دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اس مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھائے گی، کیونکہ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے غریب طبقات آج ان بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں، جن پر ان کا حق ہے۔

Published: undefined

ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ صرف ایندھن تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کا اثر ٹرانسپورٹ، خوردنی اشیاء اور روزمرہ استعمال کی تمام چیزوں پر پڑتا ہے، جس سے عام لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ کھڑگے نے میڈیا اہلکاروں سے ہوئی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شیئر بھی کی ہے۔ وہ کیرلم کے وزیر اعلیٰ وی ڈی وستیسن کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے تروونت پورم پہنچے تھے، جہاں بڑھتی مہنگائی پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کھڑگے نے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined