قومی خبریں

لاک ڈاؤن کا اثر، یو پی بہار کے مزدوروں کی راجستھان سے نقل مکانی شروع

کورونا کی وجہ سے کام بند ہوگیا ہے ایسے میں یہاں خالی رہ کر کیا کریں گے، گزارا کرنا مشکل ہورہا ہے، خود کیا کھائیں گے اور کنبہ کو کیاکھلائیں گے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر  آئی اے این ایس

راجستھان میں پیر سے سخت لاک ڈاون کے اعلان کے بعد بہار یو پی کے مزدوروں کو کوئی کام نہیں ملنے کی وجہ سے انکی نقل مکانی شروع ہوچکی ہے۔

Published: undefined

سنگانیر، وے کے آئی اور مانسروور علاقہ میں رہنے والے بہار اور اترپردیش کے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں اوران حالات میں وہ اپنے گاوں واپس جانا چاہتے ہیں۔ جب سے ریاست میں لاک ڈاون کا اعلان ہوا ہے ہزاروں کی تعداد میں مزدور نقل مکانی کر گئے ہیں اور مزید گھر واپس جانا چاہتے ہیں۔

Published: undefined

اترپردیش کے رائے بریلی میں رہنے والے رشی نے بتایا کہ روزی روٹی کے لئے جے پور آئے تھے۔ ایمبرائڈری کی مشین چلاتے تھے۔ کورونا کی وجہ سے ان کاکام بند ہوگیا ہے۔ ایسے میں یہاں خالی رہ کر کیا کریں گے۔ گزارا کرنا مشکل ہورہا ہے۔ خود کیا کھائیں گے اور کنبہ کو کیاکھلائیں گے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے کاروبار بند ہونے کا حوالہ دیکر مالک نے کہا کہ جاو گھر گھوم آو۔ جب حالات معمول پر آئیں گے تب آنا۔

Published: undefined

بہار کے مدھوبنی میں رہنے والے دشرتھ آئیس کریم فروخت کرتے تھے۔ گرمی کے موسم میں آئس کریم کا کام چلتا ہے۔ لاک ڈاون لگ گیا تو سب چوپٹ ہوگیا۔ نندپوری میں کنبہ کے ساتھ رہتے تھے۔ اب گھر جاکر ہی کچھ کرنے کا دل بنایا ہے۔ ہزاروں مزدوروں کی روزی روٹی ایک بار پھر چھن گئی ہے اور ان کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined