قومی خبریں

کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ بودھ مت کے پیروکاروں کی توجہ کا مرکز بنے گا: مودی

ایم مودی نے بدھ کے روز یہاں 260 کروڑ کی لاگت سے تیار بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں بودھ مت سماج کے عقائد اور عقیدے کا مرکز ہے۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

کشی نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کشی نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے وجود میں آنے سے ملک اور دنیا کے بودھ مت کے پیروکاروں کو بھگوان گوتم بدھ سے وابستہ زیارت گاہوں کا دورہ کرنے میں سہولت ہو گی اور اس سے پروانچل کے علاقہ کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔ پی ایم مودی نے بدھ کے روز یہاں 260 کروڑ کی لاگت سے تیار بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر میں بودھ مت سماج کے عقائد اور عقیدے کا مرکز ہے۔ یہ ایئر پورٹ ایک طرح سے ان کی تعظیم کے لیے گلپوشی گئی ہے۔ بھگوان بدھ کے علم سے لے کر مہاپرینروان تک کا گواہ یہ علاقہ آج ہوائی سروس کے ذریعے دنیا سے منسلک ہوگیا ہے۔ سری لنکا ایئرلائن کے طیارے کی آج کشی نگر میں لینڈنگ اس مقدس سرزمین کو خراج تحسین ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آج یہ ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ شرد پورنیما اور والمیکی جینتی کے موقع پر بھگوان بدھ کی تحریک سے ’سب کو ساتھ لے کر سب کے پریاس سے سب کا وکاس‘ ممکن ہو رہا ہے۔ اتر پردیش کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ کئی دہائیوں سے ہوائی سروس سے منسلک ہونے کی امیدوں اور توقعات کا نتیجہ ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی خوشی دوگنی ہوگئی ہے کہ ایک طرف وہ ہوائی اڈے کے کھلنے سے روحانی طور پر خوش ہیں، جبکہ پروانچل کے نمائندے کی حیثیت سے انہیں اطمینان کا احساس ہے کہ یہ وعدہ پورا ہو رہا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے ان علاقوں تک پہنچنے پر زور دیا جن کے بارے میں پچھلی حکومتوں نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ملک میں فضائی رابطہ بڑھانے کے لیے 900 سے زائد نئے راستوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 300 سے زائد پر فضائی سروس شروع کی گئی ہے۔ 50 سے زائد نئے ہوائی اڈے شروع کیے گئے ہیں۔ 200 سے زائد ہوائی اڈوں اور واٹر سروس کا ایک نیٹ ورک آئندہ دو برسوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا عام آدمی اب ہوائی اڈوں پر زیادہ نظر آتا ہے۔ متوسط ​​طبقہ اب فضائی سروس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے، اتر پردیش کے جیور اور نوئیڈا پر کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ایودھیا، علی گڑھ، اعظم گڑھ، چترکوٹ، مراد آباد اور شراوستی کے نئے ہوائی اڈوں کی تعمیر کا کام زوروں پر ہے۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ اسپائس جیٹ کی فلائٹ سروس دہلی اور کشی نگر کے درمیان اگلے ماہ شروع ہو رہی ہے۔ اس سے گھریلو عقیدت مندوں کو سہولت ملے گی۔ ان کی حکومت نے ہوا بازی کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے ایئر انڈیا کے ساتھ ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نئی فلائنگ اکیڈمی شروع کی گئی ہے۔ نئی ڈرون پالیسی زراعت سے لیکر صحت میں زندگی بدلنے والی ہے۔ ڈرون بنانے سے لے کر افرادی قوت تک، ایکو سسٹم تیار کیا جا رہا ہے۔ ہوا بازی کا شعبہ جلد ہی ملکی ترقی کی علامت بن جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined