قومی خبریں

کرناٹک: کماراسوامی کو اعتماد کا ووٹ حاصل

کرناٹک اسمبلی میں آج کماراسوامی کا پہلا امتحان ہے جہاں انہیں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے۔ اسمبلی کی کارروائی دوپہر 12.15 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 2 بجے فلور ٹیسٹ ہوا۔

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ کماراسوامی کے حق میں 117 ارکان اسمبلی نے ووٹ کیا جبکہ اکثریت 112 پر ہی حاصل ہو جاتی۔ فلور ٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا تھا۔

اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد کماراسوامی نے کہا کہ وہ اب پوری سرگرمی کے ساتھ کام کریں گے۔ انہوں نے کہا، ’’میں ایکشن اب شروع ہوگا۔ میں اپنے کئے ہوئے تمام وعدوں کو پورا کروں گا۔‘‘ بی ایس یدی یورپا کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’بی ایس یدی یورپا نے جس انداز میں بات کی وہ افسوس ناک ہے۔ ان کی باتوں سے مجھے فرق نہیں پڑتا۔‘‘

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

اتحاد کے سوال پر کماراسوامی نے بی جے پی کو دیا جواب

وزیر اعلیٰ کماراسوامی نے بی جے پی کی طرف سے کانگریس-جے ڈی ایس اتحاد پر اٹھائے جا رہے سوال کا ایوان میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا، ’’2004 میں ہم سہ رخی اسمبلی کے گواہ بن چکے ہیں۔ اس وقت مسلسل دو اتحاد ہوئے تھے۔ ریاست کے لئے اتحاد کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آ رہی کہ آخر بی جے پی کس بنیاد پر مینڈیٹ ملنے کا دعویٰ کر رہی ہے۔‘‘

وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا، ’’2004 میں بی جے پی نے میری شبیہ منفی بنا دی۔ اب بی جے پی سوال پوچھ رہی ہے کہ کانگریس نے جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کیوں کیا؟ میں نے کانگریس کے ساتھ اتحاد اس لئے کیا کیوں کہ مجھے ماضی میں اپنے والد کے کیرئر پر لگے داغ کو مٹانا ہے۔‘‘

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

فلور ٹیسٹ سے قبل ہی بی جے پی نے اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔

واک آؤٹ کرتے وقت یدی یورپا نے کہا کہ اگر کماراسوامی نے کسانوں کا قرض معاف نہ کیا تو بی جے پی 28 مئی کو بند بلائے گی۔

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

اسمبلی میں تحریک اعتماد پیش

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی نے اکثریت ثابت کرنے کے مقصد سے اسمبلی میں تحریک اعتماد پیش کر دیا ہے۔

ادھر اسمبلی میں بولتے ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی ڈی کے شیوکمار نے کہا، ’’اسپیکر رمیش کمار کے بلامقابلہ منتخب ہونے سے ہم خوش ہیں۔ ایسا ہونے سے اسپیکر کے عہدے کا وقاب بڑھا ہے۔‘‘ وہیں سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما سدا رمیا نے کہا کہ جمہوری نظام میں اسپیکر کا کردار اہم ہوتا ہے۔

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

بی جے پی کے سریش کمار نے نام واپس لیا

کانگریس کے رمیش کمار بلا مقابلہ کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر منتخب کر لئے گئے ہیں۔ اسمبلی میں اسپیکر کے چناؤ سے عین قبل بی جے پی نے اپنے امیدوار سریش کمار کا نام واپس لے لیا۔ بی جے پی نے اپنے امیدوار کا نام واپس لیتے ہوئے کہا، ’’ہم اسپیکر عہدے کا وقار برقرار کھنے کے لئے اتفاق رائے چاہتے ہیں، لہاذا ہم اپنے امیدوار کا نام واپس لے رہے ہیں۔‘‘

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

کماراسوامی حکومت کا پہلا امتحان، اسمبلی میں فلور ٹیسٹ آج

کرناٹک اسمبلی میں آج وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی کا پہلا امتحان ہے جہاں انہیں فلور ٹیسٹ کا سامنا کر کے اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔ اسمبلی کی کارروائی دوپہر 12.15 بجے شروع ہوگی اور دوپہر 2 بجے اسمبلی میں فلور ٹیسٹ ہوگا۔ فلور ٹیسٹ سے قبل اسپیکر کا انتخاب ہو گا۔ اسپیکر عہدے کے لئے کانگریس کے رمیش کمار اور بی جے پی کی طرف سے سریش کمار کو امیدوار بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کماراسوامی نے 23 مئی کو کرناٹک کے وزیر اعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

فلور ٹیسٹ سے قبل کماراسوامی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اعتماد کا ووٹ آسانی سے حاصل کر لیں گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایچ ڈی کماراسوامی نے کہا، ’’مجھے کوئی ٹنشن نہیں ہے۔ میں اکثریت ثابت کرنے جا رہا ہوں، جیت ہماری ہوگی۔‘‘

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

کرناٹک اسمبلی میں کانگریس کے 78، جے ڈی ایس کے 36 اور بی ایس پی کا ایک رکن اسمبلی ہے۔ اتحاد کا دعوی ہے کہ انہیں کے پی جے پی کے ایک رکن اسمبلی اور ایک آزاد رکن اسمبلی کی بھی حمایت حاصل ہے۔ ادھر بی جے پی کے ارکان اسمبلی کی تعداد 104 ہے۔

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 25 May 2018, 11:30 AM IST