قومی خبریں

کولگام تصادم: ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے عشموجی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے

کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر / آئی اے این ایس
کشمیر میں تصادم کی فائل تصویر / آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے عشموجی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے عشموجی علاقے میں تصادم آرائی کے دوران ایک عدم شناخت جنگجو ہلاک ہوا ہے جبکہ آپرییشن ہنوز جاری ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے قبل ازیں بتایا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے عشموجی علاقے کو ہفتے کی صبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم جوں ہی ایک مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ یہ کولگام میں رواں ہفتے کے دوران سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والا تیسرا تصادم ہے۔ پولیس کے مطابق اس سے قبل ضلع کولگام میں ہی دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران پانچ جنگجو ہلاک کر دئے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined