قومی خبریں

نازیبا تبصرہ کرنے والے گورنر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں: دانش

خواتین کی آزادی کی تحریک کی پہلی روشنی اٹھانے والی عظیم سماجی کارکن ساوتری بائی پھولے کے بارے میں آئینی عہدہ پر فائز شخص کی طرف سے ناشائستہ تبصرہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

بہوجن سماج پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہا کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو عظیم افراد ساوتری بائی پھولے اور جیوتیبا پھولے کے بارے میں نازیبا تبصرہ کرنے کے سبب اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا حق نہیں ہے۔

Published: undefined

گورنر کوشیاری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے امروہہ کے ایم پی مسٹر علی نے آج کہا کہ بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ اس کے لئے کس کو معافی مانگنی چاہئے انہوں نے مسٹر کوشیاری کے بیان کا ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا، ’’انتہائی شرمناک۔ مہاراشٹر کے گورنر کی طرف سے عظیم لوگوں کے بارے میں اس طرح کا فضول مذاق بنانا قابل مذمت ہے۔ بی جے پی بتائے اس کے لئے کسے معافی مانگنی چاہئے؟ میں راشٹرپتی بھون سے درخواست کرتا ہوں کہ ایسے بے حس شخص کو گورنر بنے رہنے کا حق نہیں ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ خواتین کی آزادی کی تحریک کی پہلی روشنی اٹھانے والی عظیم سماجی کارکن ساوتری بائی پھولے کے بارے میں آئینی عہدہ پر فائز شخص کی طرف سے ناشائستہ تبصرہ کرنا انتہائی شرمناک ہے۔

Published: undefined

بی ایس پی ایم پی کے ذریعہ ٹویٹ کردہ ویڈیو میں مسٹر کوشیاری ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ساوتری بائی پھولے کی شادی نو سے تیرہ سال کی عمر میں جیوتیبا پھولے سے ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ ہنستے ہوئے نازیبا تبصرہ کیا ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined