قومی خبریں

کولکاتا پولیس نے میسی کی تقریب کے آرگنائزر کو کیا گرفتار، ٹکٹوں کے پیسے کیے جائیں گے واپس!

مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار نے کہا کہ آرگنائزر تحریری طور پر وعدہ کر رہے ہیں کہ ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی مطلع کیا کہ حالات اب قابو میں ہیں۔

گرفتار، تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، تصویر آئی اے این ایس 

کولکاتا پولیس نے ارجنٹائنا کے فٹبالر لیونل میسی کی تقریب میں ہنگامہ اور بدانتظامی معاملہ پر سخت ایکشن لیا ہے۔ ہفتہ کے روز کولکاتا واقع سالٹ لیک سٹی میں میسی کی آمد ہوئی تھی، لیکن اس میں شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی۔ اسٹیڈیم میں موجود فٹ بال شائقین اور میسی کے شیدائیوں نے اس بدنظمی پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے زبردست توڑ پھوڑ کی تھی۔ اب اس تعلق سے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تقریب کے آرگنائزر یعنی منتظم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں لیونل میسی چند منٹ ہی رُکے۔ اس سے پہلے کے اسٹیڈیم میں حالات خراب ہوتے، وہ نکل گئے۔ اسٹیڈیم میں موجود بیشتر ناظرین کو وہ ٹھیک سے نظر بھی نہیں آئے، جس کی وجہ سے وہ ناراض ہو گئے اور میدان میں بوتل پھینکنے شروع کر دیے۔ کئی لوگوں نے تو کرسیاں بھی توڑ دیں اور سینکڑوں کی تعداد میدان میں بھی داخل ہو گئی۔ مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کمار نے اس بارے میں کہا کہ ’’ناظرین میں ایسی ناراضگی یا بے چینی اس خدشہ سے تھی کہ وہ اپنے ہیرو سے ملاقات نہیں کر پائیں گے۔ منصوبہ یہ تھا کہ میسی یہاں آئیں گے، ہاتھ ملائیں گے، کچھ خاص لوگوں سے ملاقات کریں گے اور چلے جائیں گے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، حکومت نے پہلے ہی اسٹیڈیم میں پیدا حالات کی جانچ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی سبھی پہلوؤں کی جانچ کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ڈی جی پی راجیو کمار کا کہنا ہے کہ حالات اب قابو میں ہے اور آرگنائزر بھی تحریری طور پر وعدہ کر رہے ہیں کہ وہ ٹکٹوں کی رقم واپس کریں گے۔ ناظرین نے بتایا کہ ٹکٹ 4000 روپے سے 25000 روپے تک کی قیمت میں فروخت ہوئے تھے۔ دیکھنے والی بات یہ ہے کہ ٹکٹوں کی رقم کس طرح اور کب تک واپسی کی جاتی ہے۔

Published: undefined

اس درمیان مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بدانتظامی پر اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس تقریب کے آرگنائزرس کو فوری گرفتار کر کے ان پر قتل کی کوشش کا مقدمہ داخل کیا جانا چاہیے۔ ’لوک بھون‘ (گورنر ہاؤس) کے ایک افسر نے کہا کہ گورنر اس حادثہ سے بہت حیران ہیں۔ اگر وزیر اعلیٰ کو ہی راستے سے لوٹنا پڑتا ہے، تو یہ معاملہ بے حد سنگین ہے۔ گورنر نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے بھی ٹکٹ خریدا تھا، ان کو ریفنڈ ملنا چاہیے۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم کو ہوئے نقصان کا ازالہ بھی آرگنائزرس سے ہی کرنا چاہیے۔ اگر کسی پولیس افسر نے لاپروائی کی ہے، تو اسے بھی معطل کر دیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’وی بی-جی رام جی‘ کے نام سے جانا جائے گا منریگا! اب مزدوری کا کچھ حصہ ریاستوں کو بھی کرنا ہوگا ادا، دونوں میں ہیں 5 بڑے فرق