قومی خبریں

دریا کے نیچے سرنگ سے گزری کولکاتا میٹرو! ملک کی سب سے پرانی میٹرو سروس نے رقم کی تاریخ

ملک کی سب سے قدیم میٹرو سروس 'کولکاتا میٹرو' نے دریائے ہوگلی کے نیچے سرنگ کے ذریعے سفر طے کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ میٹرو نے 45 سیکنڈ میں 520 میٹر کا فاصلہ طے کیا

<div class="paragraphs"><p>کولکاتا میٹرو / Getty Images</p></div>

کولکاتا میٹرو / Getty Images

 
Indranil Aditya

کولکاتا: ملک کی سب سے قدیم میٹرو سروس ’کولکاتا میٹرو‘ نے ہگلی ندی کے نیچے سفر طے کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ پہلا موقع تھا جب ہندوستان میں کسی میٹرو نے دریا کے نیچے سفر طے کیا۔ کولکاتا میٹرو کے جنرل منیجر پی ادے کمار ریڈی نے اس آزمائش کو کولکاتا شہر کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔

Published: undefined

ادے کمار ریڈی نے کہا ’’یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ٹرین دریائے ہوگلی کے نیچے سے گزری ہے۔ 33 میٹر کی گہرائی میں واقع یہ ملک کا سب سے گہرا اسٹیشن بھی ہے۔ ہندوستان میں پہلی بار ایسا ہوا ہے۔ یہ کولکاتا شہر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہاوڑہ میدان سے ایسپلانیڈ تک ٹرائل رن اگلے 7 ماہ تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد اسے عوام کے لیے باقاعدہ شروع کیا جائے گا۔

Published: undefined

ہاوڑہ-ایسپلانیڈ سیکشن پر تجارتی خدمات بھی اسی سال شروع ہونے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق میٹرو نے ہگلی ندی کے نیچے 520 میٹر کا فاصلہ 45 سیکنڈ میں طے کیا۔ دریا کے نیچے یہ سرنگ سطح آب سے 32 میٹر نیچے ہے۔ یہ سیکشن ایسٹ ویسٹ میٹرو کوریڈور کا حصہ ہے جو کولکاتا کے آئی ٹی ہب سالٹ لیک میں ہاوڑہ میدان اور سیکٹر پانچ کو جوڑتا ہے۔ یہ پروجیکٹ کولکاتا میٹرو کی نارتھ ساؤتھ لائن کے ایسپلانیڈ اسٹیشن کو ہاوڑہ اور سیالدہ کے انڈین ریلوے اسٹیشنوں سے جوڑے گا۔

Published: undefined

یہ پیش رفت کولکاتا میٹرو کے لیے ایک اور سنگ میل ہے کیونکہ یہ ملک کی پہلی میٹرو ریلوے بھی تھی، کولکاتا میں جس کا 1984 میں آغاز ہوا تھا۔ اس کے بعد راجدھانی دہلی میں 2002 میں میٹرو خدمات شروع کی گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined