قومی خبریں

دو لاکھ اسکولوں میں کچن گارڈن لگائے گئے

فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نیشنک نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوال کے جواب میں یہ دعویٰ کیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مڈ ڈے میل پروگرام کے تحت پورے ملک میں دو لاکھ سے زائد اسکولوں میں کچن گارڈن لگائے گئے ہیں جن میں دوپہر کے کھانے کے لیے پھل اور سبزی اگائی جا رہی ہیں۔ فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نیشنک نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوال کے جواب میں یہ دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مڈ دے میل پروگرام کے تحت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں اسکولوں میں کچن گارڈن لگانے کے لیے ترغیب دی جا رہی ہے۔ ان میں پیدا کی جانے والی سبزیوں اور پھلوں کا استعمال دوپہر کے کھانے میں کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 11 لاکھ اسکولوں میں کچن گارڈن لگائے جانے ہیں جن میں سے دو لاکھ اسکولوں میں یہ گارڈن لگائے جا چکے ہیں۔ ان کا مقصد بچوں کو فطرت اور باغبانی کے تجربے سے روشناس کروانا بھی ہے۔ ان گارڈنوں کو اسکول احاطے میں کہیں بھی لگایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

دسویں اور بارہویں کے طلبہ کے لیے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے امتحان کے فیس میں اضافے کو واپس لینے سے متعلق سوال پر پوکھریال نے کہا کہ بورڈ ایک خود مختار ادارہ ہے اور وہ پورے ملک میں امتحانات کا انعقاد کرتا ہے جس کے لیے اسے انتظام و انصرام کرنا ہوتا ہے۔ یہ فیس تمام طلبہ کے لیے یکساں ہے۔

Published: undefined

جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر نیشنل لاء یونیورسٹی ایکٹ سے قبل ہی نوٹیفائی کیا جا چکا ہے اور بنیادی ضرورتوں کے پورا ہوتے ہی وہاں اس یونیورسٹی کا افتتاح ہو جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined