تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اعظم گڑھ: اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں 49 سال پہلے اغوا ہونے والی ایک خاتون اپنے اہلخانہ سے دوبارہ مل گئی۔ سال 1975 میں، 8 سالہ بچی پھول متی اپنی والدہ کے ساتھ مرادآباد گئی تھی جہاں ایک شخص نے اسے لالچ دے کر اغوا کر لیا۔ بعد میں اسے رام پور ضلع کے رہائشی لالتا پرساد کو سونپ دیا گیا، جس نے بچی سے شادی کر لی۔
Published: undefined
شادی کے بعد ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا، جو اب 34 سال کا ہے۔ اغوا کے بعد، خاتون نے اپنی دھندلی یادوں کے ذریعے اپنے گاؤں اور خاندان کو تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھی۔ وہ اپنے گاؤں کا نام اور کچھ تفصیلات یاد رکھتی تھیں، جنہوں نے پولیس کو تفتیش میں مدد فراہم کی۔
Published: undefined
ایس پی سٹی شیلندر لال کی قیادت میں پولیس ٹیم متاثرہ خاتون کو رام پور سے تلاش کر کے اعظم گڑھ لائی اور ان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ان کے گاؤں اور ماموں کے گھر کی شناخت کی۔ متاثرہ نے اپنے ماموں، رام چندر اور اپنے پرانے گھر کے متعلق تفصیلات فراہم کیں، جن سے پولیس نے تصدیق کی کہ یہ وہی خاتون ہیں جو 49 سال قبل لاپتہ ہوئی تھیں۔
Published: undefined
ماموں اور دیگر اہلخانہ سے ملاقات کے دوران پھول متی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔ انہوں نے کہا، ’’بچپن کی یادوں کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی، آج مجھے میرا خاندان واپس ملا۔‘‘ ان کے ماموں اور دیگر رشتہ داروں نے بھی بے حد خوشی اور جذبات کا اظہار کیا۔
خاتون کا 34 سالہ بیٹا، اپنی ماں کے ساتھ پیش آئے اس حادثے کو جان کر حیران اور جذباتی نظر آیا۔ تمام اہلخانہ نے پولیس کے اس بے مثال کام کی تعریف کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined