قومی خبریں

نوٹ بندی کے دوران بینک کی قطار میں پیدا ہونے والے ’خزانچی‘ کا اکھلیش یادو نے کرایا اسکول میں داخلہ

جب خزانچی پیدا ہوا تھا تو اکھلیش یادو نے اس کی ماں اور بھائی-بہنوں کی مدد کی تھی اور خزانچی کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

تصویر آئی  اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کانپور: نوٹ بندی کے دوران 2016 میں بینک کی قطار میں پیدا ہونے والے 6 سالہ بچے خزانچی ناتھ کا داخلہ اسکول میں کرایا گیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے، جنہوں نے خزانچی کی دیکھ بھال کا وعدہ کیا تھا، اسے اسکول میں دادخل کرایا ہے۔

Published: undefined

خزانچی کو اسکول یونیفارم میں دیکھنے کے بعد اکھلیش یادو نے بچے کی تصویر ٹوئٹ کی اور لکھا ’’نوٹ بندی کی قطار میں پیدا ہونے والے خزانچی ناتھ اب بڑے ہو گئے ہیں۔ ہم نے ان کی پڑھائی کی ذمہ داری لی ہے۔ تعلیم کی طاقت سے شخصیت کی دیگر قوتوں کا جنم ہوتا ہے۔ تعلیمی بااختیاری سے بڑی اور کوئی بااختیاری نہیں ہے۔

Published: undefined

بچے کی ماں سرویشا دیوی نے کہا کہ سماجوادی پارٹی سربراہ نے ان کے بیٹے خزانچی کی تعلیم کی ذمہ داری لی ہے۔ پیر کے روز اس کا اسکول کا پہلا دن تھا۔ انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو نے اسے کانپور دیہات کے جھنجک علاقہ میمں واقع راما انٹرنیشنل اسکول میں داخل کرایا ہے۔

Published: undefined

جب خزانچی پیدا ہوا تھا تو اکھلیش یادو نے اس کی ماں اور بھائی-بہنوں کی مدد کی تھی اور خزانچی کی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اسکول کے ڈائریکٹر آکاش گپتا نے کہا کہ ہفتہ (29 اکتوبر) کو داخلہ کی رسومات پوری کر لی گئی تھیں اور پیر کے روز وہ پہلی بار اسکول پہنچا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ خزانچی 2 دسمبر 2016 کو بینک کے باہر قطار میں پیدا ہوا تھا۔ پیدائش کے وقت اس کی ماں سرویشا جھنجک کے ایک بینک سے ’لوہیا آواس یوجنا‘ کے تحت پیسے نکالنے گئی تھی۔ پیدائش کے بعد اکھلیش یادو نے اس کا نام خزانچی ناتھ رکھا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined