قومی خبریں

ہماچل پردیش اسمبلی کے مین گیٹ اور باؤنڈری وال پر خالصتانی پرچم نصب، پولیس متحرک

ہماچل پردیش کی دھرم شالہ میں واقع قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ اور باؤنڈری وال پر نامعلوم افراد نے گزشتہ شب خالصتان کے پرچم نصب کر دئے، جس کے سبب پولیس اور انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی

خالصتانی پرچم / ٹوئٹر
خالصتانی پرچم / ٹوئٹر 

دھرم شالہ: ہماچل پردیش کی دھرم شالہ میں واقع قانون ساز اسمبلی کے مین گیٹ اور باؤنڈری وال پر نامعلوم افراد نے گزشتہ شب خالصتان کے پرچم نصب کر دئے، جس کے سبب پولیس اور انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آناً فاناً میں اسمبلی کے گیٹ اور باؤنڈری وال سے خالصتانی پرچموں کو ہٹا دیا گیا۔ پولس پورے معاملے کی جانچ میں مصروف ہے اور معلوم کیا جا رہا ہے کہ اس شرارت کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

Published: undefined

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب صبح کی سیر پر نکلے کچھ لوگوں نے اسمبلی کے گیٹ اور باؤنڈری وال پر پرچم لگے دیکھے۔ پرچم پر گرومکھی (پنجابی) میں خالصتان لکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اسمبلی کی دیوار پر بھی گرومکھی میں خالصتان لکھا گیا ہے۔ ہماچل کے ضلع کانگڑا میں واقع دھرم شالہ میں خالصتانیوں کے پرچم کس طرح نصب ہوئے اس حوالہ سے سکیورٹی ایجنسیوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ سوال یہ بھی اٹھ رہا ہے کہ اسمبلی کے احاطہ میں سی سی ٹی وی کیمرے کیوں نہیں ہیں جو اس حرکت کو قید کر لیتے اور شرارتی عناصر کی شناخت ہو جاتی۔

Published: undefined

اسمبلی کے گیٹ پر خالصتانی تحریک سے وابستہ پرچم نصب کئے جانے کے بعد کانگڑا کے ایس پی خوشحال شرما نے کہا ’’پرچم یا تو دیر رات گئے نصب کئے گئے ہیں یا پھر انہیں علی الصبح نصب کیا گیا ہوگا۔ ہم نے اسمبلی کے گیڑ سے ان قابل اعتراض پرچموں کو ہٹا دیا ہے۔ یہ ہماچل میں سیر پر آئے پجاب کے کچھ سیاحوں کی حرکت ہو سکتی ہے۔ ہم آج اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined