قومی خبریں

کیرالہ کی سیاحت میں غیر معمولی اضافہ، ریاست کے قیام کے بعد پہلی بار سیاحوں کی تعداد 2.58 کروڑ سے تجاوز

کیرالہ کے وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض نے کوزیکوڈ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ’’2025 کیرالہ کی تاریخ کا سب سے کامیاب سال رہا ہے اور سیاحوں کی یہ تعداد بذات خود ایک نیا ریکارڈ ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ کیرالہ پنرائی وجین / آئی اے این ایس</p></div>

وزیر اعلیٰ کیرالہ پنرائی وجین / آئی اے این ایس

 

کیرالہ کے سیاحتی شعبے کے لیے 2025 تاریخی ثابت ہوا ہے۔ ریاست کے قیام کے بعد پہلی بار سیاحت کے اعداد و شمار 2.58 کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں۔ حال ہی میں کیرالہ کے وزیر سیاحت پی اے محمد ریاض نے کوزیکوڈ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران اس بڑی کامیابی کے بارے میں بتایا کہ 2025 کیرالہ کی تاریخ کا سب سے کامیاب سال رہا ہے اور سیاحوں کی یہ تعداد بذات خود ایک نیا ریکارڈ ہے۔

Published: undefined

وزیر سیاحت کے مطابق 2025 میں کل 25880365 سیاح کیرالہ پہنچے۔ یہ تعداد گزشتہ سال یعنی 2024 کے مقابلے میں تقریباً 29 لاکھ زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو مقامی سیاحوں کی تعداد میں 12.6 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کیرالہ آنے والے سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد تمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹرا، گجرات اور اتر پردیش جیسی ریاستوں کے لوگوں کی رہی۔ سیاحوں کے اس نمایاں اضافے نے ثابت کر دیا ہے کہ کیرالہ اب ملک کی سب سے اہم سیاحتی مقام بن گیا ہے۔

Published: undefined

اگر اضلاع کے حساب سے دیکھا جائے، تو ایڈوکی سیاحوں کا سب سے پسندیدہ مقام بن کر سامنے آیا ہے۔ یہاں گزشتہ سال ریکارڈ 46.79 لاکھ سے زیادہ سیاح سیر و تفریح کے لیے پہنچے۔ ایڈوکی کے بعد ایرناکولم اور دارالحکومت ترواننت پورم کا نمبر رہا، جہاں بالترتیب 44.29 لاکھ اور 43.75 لاکھ سیاح آئے۔ جبکہ غیر ملکی سیاحوں کو ضلع ایرناکولم سب سے زیادہ پسند آیا۔

Published: undefined

وزیر سیاحت نے اس کامیابی کے پیچھے ایک بڑی وجہ سرکاری ریسٹ ہاؤسز کی حالت میں بہتری کو قرار دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان ریسٹ ہاؤسز کو ہائی ٹیک بنانے اور وہاں سہولیات کو بہتر کرنے کا براہ راست فائدہ ریاست کے سیاحتی شعبے کو ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں قیام کرنے والے سیاحوں کی تعداد پہلے کے مقابلے میں کافی بڑھ گئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ کی اس کامیابی کے پیچھے وہاں کا منفرد تجربہ ہے۔ پرسکون بیک واٹر کروز اور پیریار کی جنگل سفاری سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔ اس کے علاوہ کیرالہ کا ذائقہ، بالخصوص مالابار پروٹا اور فش کری کا سواد سیاحوں کے درمیان زبردست مقبول ہو رہا ہے۔ منار اور وائیناڈ کے پہاڑوں سے لے کر ورکلا کے ساحلوں تک، کیرالہ میں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ خاص ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کیرالہ ہر عمر کے مسافر کی پہلی پسند بن چکا ہے اور سیاحت کے معاملے میں ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined