قومی خبریں

کیرالہ: ماتھر گرام پنچایت کا تاریخی فیصلہ، دفتر میں ’سر‘ اور ’میڈم‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر پابندی

ماتھر پنچایت کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ ’’جمہوریت میں عوام ہی مالک ہوتی ہے اور عوامی نمائندے و افسران خدمت کے لیے ہوتے ہیں، وہ ہم سے خدمات لے سکتے ہیں، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔‘‘

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

کسی بھی دفتر میں ’سر‘ اور ’میڈم‘ کے القاب سے پکارے جانے کی روایت عام ہے، یکن کیرالہ کے شمالی ضلع پلکڑ واقع ماتھر گرام پنچایت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے اپنے دفتر میں ’سر‘ اور ’میڈم‘ جیسے الفاظ کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ اب یہاں آنے والے لوگوں کو کسی بھی پنچایت آفس ملازم یا افسر کو سر یا میڈم کہنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ماتھر گرام پنچایت نے یہ فیصلہ اس لیے لیا ہے تاکہ عوام اور افسران کے درمیان کھڑی دیوار کو توڑا جا سکے اور اعتماد کا ایک رشتہ قائم ہو سکے۔

Published: undefined

ایک ہندی نیوز پورٹل پر شائع رپورٹ کے مطابق پنچایت پریشد کی حال ہی میں ہوئی میٹنگ میں اس قانون کو اتفاق رائے سے نافذ کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سیاسی نااتفاقی کو دور کرتے ہوئے 7 سی پی ایم، 16 کانگریس اور ایک بی جے پی نامزد رکن نے اس قانون پر حامی بھری۔ اس کے ساتھ ہی ماتھر ملک کی پہلی ایسی گرام پنچایت بن گئی ہے جہاں اس طرح کے الفاظ کے استعمال پر روک لگا دی گئی ہے۔

Published: undefined

ماتھر پنچایت کے نائب صدر پی آر پرساد نے ایک خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہم سبھی کا ماننا تھا کہ ’سر‘ اور ’میڈم‘ جیسے لفظ ہمارے پاس آنے والے لوگوں اور ہمارے درمیان فرق پیدا کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’جمہوریت میں عوام ہی مالک ہوتی ہے اور عوامی نمائندے اور افسران ان کی خدمت کے لیے ہوتے ہیں۔ انھیں ہم سے گزارش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ ہم سے خدمات لے سکتے ہیں، کیونکہ یہ ان کا حق ہے۔‘‘

Published: undefined

دلچسپ بات یہ ہے کہ پنچایت دفتر کے باہر ایک نوٹس بھی چسپاں کر دیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملازم یا افسر کسی شخص کو عزت نہیں دینے پر کسی خدمت سے محروم رکھتا ہے تو وہ اس کی شکایت سیدھے پنچایت صدر یا سکریٹری کو کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں سبھی افسران کو اپنے ٹیبل پر اپنے نام کا بورڈ رکھنے کو بھی کہا گیا ہے، اور ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کسی کو اپنے سے بڑے کسی افسر یا ملازم کو ان کے نام سے خطاب کرنے میں دقت ہو تو وہ انھیں ملیالم میں چیٹن (بڑا بھائی) یا چیچی (بڑی بہن) بلا سکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined