کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعہ کے روز بی جے پی لیڈر پی سی جارج کی پیشگی ضمانت عرضی کو خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پی سی جارج کے خلاف حال ہی میں ٹیلی ویژن پر ایک بحث (ڈیبیٹ) کے دوران نفرت انگیز بیان دینے کا الزام ہے۔ اس سلسلے میں ان کے اوپر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی ہے، اسی لیے انھوں نے پیشگی ضمانت عرضی عدالت میں داخل کی تھی۔
Published: undefined
پی سی جارج نے اپنی پیشگی ضمانت کے لیے اس وقت ہائی کورٹ کا رخ کیا تھا جب کوٹایم ضلع سیشن کورٹ نے ان کی پیشگی ضمانت عرضی خارج کر دی تھی۔ مسلم یوتھ لیگ کے لیڈر محمد شہاب کی شکایت پر ایراٹپیٹا پولیس نے نفرت انگیز بیان سے متعلق جارج کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔ اپنی شکایت میں شہاب نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے تبصرہ سے الگ الگ مذہبی طبقات کے درمیان نفرت پھیل سکتی ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سابق رکن اسمبلی پی سی جارج پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک ٹیلی ویژن چینل پر بحث کے دوران ایک اقلیتی طبقہ کے خلاف نفرت انگیز تبصرہ کیا۔ ان کے خلاف کیرالہ پولیس ایکٹ کی دفعہ 120(0) اور بی این ایس کی دفعہ 299 اور دفعہ 199(1)(A) کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز
تصویر بشکریہ نواب علی اختر