قومی خبریں

کیرالہ: اے بی سی ڈی کا صحیح تلفظ ادا نہیں کرنے پر 4 سالہ بچے کی پٹائی، ٹیچر گرفتار

انگریزی حروف کو صحیح ڈھنگ سے بولنے میں ناکام رہنے والے چار سالہ بچے کو اس کے ٹیچر نے بینت سے پٹائی کی، شکایت کے بعد جمعہ کو پولیس نے اس ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

انگریزی حروف کو صحیح ڈھنگ سے بولنے میں ناکام رہنے والے چار سالہ بچے کو اس کے ٹیچر نے بینت سے پٹائی کی۔ جب اس معاملے کا پتہ اس کے والدین کو لگا تو انھوں نے پولیس سے اس کی شکایت کی۔ شکایت ملنے کے بعد جمعہ کو پولیس نے اس ٹیچر کو گرفتار کر لیا۔ بچے کی پٹائی کا واقعہ منگل کے روز کا بتایا جا رہا ہے جب پلورتھی علاقہ میں 4 سالہ بچہ ٹیوشن کے بعد واپس گھر آیا اور پھر اچانک بیمار پڑ گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ بیمار بچے کو جب اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کے پیروں پر پٹائی کے نشان دیکھے۔ بچے نے پوچھنے پر بتایا کہ اس کے ٹیوشن ٹیچر نے اسے اے بی سی ڈی کا تلفظ ٹھیک طرح نہیں کرنے پر بینت سے پیٹا۔ جب والدین کو یہ پتہ چلا تو انھوں نے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ بعد ازاں پولیس نے ٹیوشن ٹیچر نکھل کو گرفتار کر لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined