قومی خبریں

کیجریوال کی رام جنم بھومی ٹرسٹ کی تشکیل پر مودی کو مبارک باد

کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت کے دوران رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں نیاس کے اعلان کیے جانے پر مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اچھے فیصلوں کے لئے کوئی وقت نہیں ہوتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے کنوینر اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے وزیراعظم نریندر مودی کے بدھ کو ’نیاس‘ بنانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے فیصلوں کا کوئی وقت نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں آج ایودھیا میں بننے والے رام مندر کی تعمیر کے لئے ’نیاس‘ کا اعلان کیا۔ کیجریوال نے میڈیا سے بات چیت کے دوران رام مندر کی تعمیر کے سلسلے میں نیاس کے اعلان کیے جانے پر مودی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اچھے فیصلوں کے لئے کوئی وقت نہیں ہوتا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اچھے فیصلوں کا اعلان کبھی بھی کیا جاسکتا ہے۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا راستہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف ہوا۔ اعلی ترین عدالت کے احکامات کے مطابق ہی مرکزی حکومت نے ’شری رام جنم بھومی تیرتھ چھیتر‘ کی تشکیل دی ہے۔

Published: undefined

رام مندر نرمان نیاس کی تشکیل کی مبارک باد دینے کے بعد کیجریوال نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو گھیرتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی طرف سے وزیراعلی کے چہرے کا اعلان نہیں کیے جانے پر اسے ہدف تنقید بنایا۔

Published: undefined

کیجریوال نے کل پارٹی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی طرف سے وزیراعلی کا چہرہ نہیں ہونے پر مرکزی وزیر داخلہ کو بحث کے لئے چیلنج کیا تھا۔ شاہ نے اس چیلنج پر کہا تھا کہ وزیراعلی سے اس مسئلہ پر بی جے پی کا کوئی بھی کارکن بحث کرنے کے لے تیار ہے۔ اس پر کیجریوال نے کہا کہ شاہ خود آکر بحث کریں۔

Published: undefined

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ ورما کے دہشت گردی والے بیان پر کیجریوال نے کہا یہ قومی راجدھانی کے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ دہلی کا یہ بیٹا دہشت گرد کیسے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراطلاعات ونشریات پرکاش جاویڈکر نے بھی کہا کہ کیجریوال کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت ہیں تو میرا مطالبہ ہے کہ وہ ثبوت پیش کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined