قومی خبریں

ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے کیجریوال، پوچھ گچھ سے پہلے کہا- نوٹس واپس لے ایجنسی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی نے انہیں طلبی کے لیے جو نوٹس بھیجا ہے وہ غیر قانونی ہے، لہذا مرکزی ایجنسی کو اسے واپس لینا چاہئے

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / قومی آواز / وپن
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے انہیں طلبی کے لیے جو نوٹس بھیجا ہے وہ غیر قانونی ہے، لہذا مرکزی ایجنسی کو اپنا وہ نوٹس واپس لینا چاہئے۔ خیال رہے کہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں ای ڈی نے کیجریوال کو جمعرات (2 نومبر) کو 11 بجے پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔

Published: undefined

ای ڈی کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کیجریوال نے کہا کہ پوچھ گچھ کے لیے بھیجا گیا نوٹس غیر قانونی اور سیاسی طور پر محرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس بی جے پی کے کہنے پر اس لیے بھیجا گیا تھا تاکہ میں چار ریاستوں میں انتخابی مہم نہ چلا سکوں، نوٹس کو فوری واپس لیا جانا چاہئے۔

اطلاعات کے مطابق کیجریوال آج ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے اور مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ اروند کیجریوال اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان دوپہر میں مدھیہ پردیش کے سنگرولی میں روڈ شو کریں گے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ عآپ لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ میں فروری سے جیل میں ہیں۔ سسودیا کی گرفتاری کے علاوہ، حال ہی میں ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی دہلی شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں عآپ کے بہت سے لیڈروں پر آہستہ آہستہ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ منی لانڈرنگ معاملے میں آج ای ڈی نے دہلی کے کابینہ وزیر راج کمار آنند کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، عام آدمی پارٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن کے کئی سرکردہ لیڈروں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ پارٹی نے گرفتاری کے لیے براہ راست بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی لیڈر راگھو چڈھا نے کہا ہے کہ بی جے پی اپوزیشن لیڈروں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ کیجریوال کو بھی اسی سلسلہ میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے سامنے جانے سے پہلے دہلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔

Published: undefined

راگھو چڈھا نے کہا کہ 2014 سے ای ڈی کے ذریعہ درج کئے گئے تمام مقدمات میں سے 95 فیصد اپوزیشن لیڈروں کے خلاف درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی انڈیا اتحاد سے ناراض ہے۔ اس نے اتحاد کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ عآپ لیڈر نے کہا کہ کیجریوال کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ دہلی کی سبھی سات لوک سبھا سیٹیں کھونے والی ہے۔ اس لیے عآپ کو الیکشن لڑنے سے روکنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

عآپ کے راجیہ سبھا ایم پی راگھو چڈھا نے ایک فہرست دکھائی اور کہا کہ اس میں ان لوگوں کے نام شامل ہیں جنہیں گرفتار کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا ’’کیجریوال کے بعد جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو گرفتار کیا جائے گا۔ اس کے بعد بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی کا نمبر آئے گا۔ کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر