قومی خبریں

کیجریوال کا ڈاکٹر اسیم گپتا کے اہل خانہ سے اظہار تعزيت، ایک کروڑ روپے کا معاوضہ کا چیک سونپا

کیجریوال نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسیم گپتا نے کورونا وائرس کے خلاف صف اول میں جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان گنوائی ہے اور دہلی ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز ڈاکٹر اسیم گپتا کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ کیجریوال نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اسیم گپتا نے کورونا وائرس کے خلاف صف اول میں جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان گنوائی ہے اور دہلی ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Published: 03 Jul 2020, 9:11 PM IST

لوک نائک جے پرکاش اسپتال (ایل این جے پی) کے سینئر ڈاکٹر مسٹر اسیم گپتا کی گزشتہ 28 جون کو کورونا کی وجہ سے موت ہوگئی تھی۔ کیجریوال نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور انہيں ایک کروڑ روپے کے معاوضے کی رقم کا چیک فراہم کیا۔

Published: 03 Jul 2020, 9:11 PM IST

اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلی نے کہا کہ ’’میں نے مرحوم ڈاکٹر اسیم گپتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی، جن کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔ ہم اس مقبول عام ڈاکٹر کو واپس لانے کے لیے تو کچھ نہیں کرسکتے ہیں، لیکن ان کے اہل خانہ کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ آج ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کے معاوضے کی رقم دی گئی۔‘‘

Published: 03 Jul 2020, 9:11 PM IST

واضح رہے کہ ڈاکٹر اسیم گپتا ایل این جے پی اسپتال کے کووڈ 19 آئی سی یو میں بطور انستھیسیا اسپشلسٹ تعینات تھے۔ 9 جون کو انہيں کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا، جس کے بعد انہيں ساکیت کے میکس اسپتال میں داخل کرایا گيا تھا، جہاں انہوں نے 29 جون کو اتوار کی صبح دم توڑ دیا تھا۔

Published: 03 Jul 2020, 9:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Jul 2020, 9:11 PM IST