قومی خبریں

’بی جے پی اقتدار میں آئی تو تمام جھگی بستیوں کو منہدم کر دے گی‘، کیجریوال کا دعویٰ

دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت کے بعد جھگی بستیوں کے انہدام کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی پہلے ووٹ مانگتی ہے اور پھر زمین پر قبضہ کر لیتی ہے

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال (فائل)/ ویڈیو گریب</p></div>

اروند کیجریوال (فائل)/ ویڈیو گریب

 

عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دہلی میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو وہ تمام جھگی بستیوں کو منہدم کر دے گی۔ اتوار کو شکور بستی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیجریوال نے کہا کہ ’’بی جے پی پہلے ووٹ مانگتی ہے اور انتخاب جیتنے کے بعد زمین پر قبضہ کر لیتی ہے۔‘‘ انہوں نے بی جے پی کی ’جہاں جھگی، وہاں مکان‘ پالیسی کو صرف ایک دکھاوا قرار دیا۔

Published: undefined

کیجریوال نے الزام لگایا کہ بی جے پی جھگی بستیوں میں زمین کے حصول کو جھگی نشینوں کی فلاح و بہبود پر ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی نے گزشتہ 5 برسوں میں جھگی نشینوں کے لیے صرف 4700 فلیٹس تعمیر کیے ہیں۔ ان کا اصل مقصد جھگی نشینوں کو بے گھر کر کے ان کی زمین پر قبضہ کرنا ہے۔‘‘

Published: undefined

کیجریوال نے مزید کہا کہ ’’بی جے پی اقتدار میں آنے کے بعد تمام جھگی بستیوں کو گرا دے گی اور وہاں رہنے والے لوگوں کی فلاح کی پروا کیے بغیر زمین کو اپنے قبضے میں لے لے گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔‘‘

اس پریس کانفرنس میں عآپ کے سینئر رہنما ستیندر جین بھی موجود تھے، جو شکور بستی سے امیدوار ہیں۔ جین اس نشست سے 2013، 2015 اور 2020 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور چوتھی بار میدان میں ہیں۔

دہلی میں اسمبلی انتخابات پانچ فروری کو ہوں گے جبکہ نتائج کا اعلان آٹھ فروری کو کیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined