قومی خبریں

سماجی کارکن سے کامیاب سیاست داں بنے کیجریوال، تیسری بار حلف برداری

عام آدمی پارٹی (عآپ)کے کنوینر اروند کیجریوال نے سال 2012 کے نومبر ماہ سے اپنی سیاسی اننگ کی شروعات کی تھی اور پھر سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اتوار کو تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: احتجاجی مظاہروں اور تحریکوں کے ذریعہ لوگوں کے فعال شخصیت کی پہچان بنانے والے عام آدمی پارٹی (عآپ)کے کنوینر اروند کیجریوال نے سال 2012 کے نومبر ماہ سے اپنی سیاسی اننگ کی شروعات کی تھی اور پھر سے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور اتوار کو تیسری بار دہلی کے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

Published: 16 Feb 2020, 1:30 PM IST

کیجریوال انڈین ریوینیو سروس کی نوکری چھوڑکر سماجی کارکن بنے اور سرکاری کام کاج میں شفافیت لانے کےلئے کافی محنت کی۔’رائٹ ٹو انفورمیشن- حقوق اطلاعات‘ قانون بنانے کےلئے انہوں نے سخت محنت کی۔حکومت کو عوام کےحقوق کےلئے جواب دہ بنانے کےلئے بہت کوشاں رہے۔ان کی کوششوں اور جدوجہد کےلئے انہیں سال 2006 میں میگسیسے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published: 16 Feb 2020, 1:30 PM IST

تصویر سوشل میڈیا

کیجریوال نے سال 2011 میں بدعنوانی کےخلاف چھیڑے گئے معروف سماجی کارکن انا ہزارے کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس تحریک کا ایک اہم چہرہ بن کر ابھرے۔انہوں نے رام لیلا میدان اور جنترمنتر پر انا ہزارے کےبھوک ہڑتال پر بیٹھنے جیسے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔دو اکتوبر 2012 کو انہوں نے اپنی ایک سیاسی پارٹی بنائی جس کا نام عام آدمی پارٹی رکھا۔

Published: 16 Feb 2020, 1:30 PM IST

16 اگست 1968 کو ہریانہ کے سیونی ضلع میں پیدا ہوئے کیجریوال نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آٖف ٹیکنولوجی کھڑگپور سے میکینیکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔کچھ دنوں تک انجینئر کے طورپر کام کرنے کے بعد انہوں نے استعفی دے کر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس(آئی اے ایس)کی تیاری شروع کردی اور وہ انڈین ریوینیو سروس کےلئے منتخب ہوگئے۔وہ انکم ٹیکس محکمے میں جوائنٹ کمشنر کے عہدے تک پہنچے۔اس کے بعد وہ نوکری سے استعفی دے کر سماجی کام میں جٹ گئے۔

Published: 16 Feb 2020, 1:30 PM IST

کیجریوال نے اتوار کو تیسری بار وزیراعلی کے عہدے کا حلف لینے کے ساتھ ہی سابق وزیراعلی آنجہانی شیلا دکشت کے ریکارڈ کی برابری کرلی۔ وہ 2013 میں پہلی بار وزیراعلی بنے تھے،تب انہوں نے کانگریس کی مدد سے حکومت بنائی تھی لیکن لوک پال کے مسئلے پر اختلاف ہونےکے بعد 49 دنوں میں ہی استعفی دے دیا تھا۔

اس کے بعد 2015 میں دہلی اسمبلی کے انتخابات میں آپ نے 70 میں 67 سیٹیں جیت کر ریکارڈ بنا دیا۔اس بار پھر 70 میں سے 62 سیٹیں جیت کر آپ دہلی کے اقتدار پر پھر سے قابض ہوئی۔ کیجریوال کے ساتھ منیش سسودیا، ستیندر جین، گوپال رائے، کیلاش گہلوت، عمران حسین اور راجیندر پال گوتم نے بھی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔

Published: 16 Feb 2020, 1:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Feb 2020, 1:30 PM IST