قومی خبریں

کیجریوال اور بی جے پی کی نورا کشتی، ’ہاؤس اریسٹ‘ کے نام پر ’بھارت بند‘ سے توجہ ہٹانے کی کوشش

ہاؤس اریسٹ کی خبر کے بعد بی جے پی کی جانب سے کیجریوال کے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر بیان آنے شروع ہو گئے اور عوام کی توجہ بھارت بند اور کسانوں سے ہٹ کر کیجریوال اور بی جے پی پر مبذول ہوگئی۔

اروند کیجریوال، تصویر عآپ
اروند کیجریوال، تصویر عآپ 

نئے زرعی قوانین کے خلاف آج پورا بھارت بند تھا اور ملک کی 19 سیاسی پارٹیوں نے اس بند کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ ان نئے قوانین کےخلاف جاری لڑائی میں پنجاب اور ہریانہ کے کسان مرکزمیں ہیں اور دہلی آنے والی تمام سرحدوں پر کسان دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ کسانوں کے اس احتجاج کو لے کر زبردست سیاست ہو رہی ہے۔ کل دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اپنے کچھ وزراء کے ہمراہ مظاہرہ کر رہے کسانوں کے پاس گئے تھے اور وہاں جا کر کہا تھا کہ وہ یہاں وزیر اعلی کی حیثیت سے نہیں آئے ہیں بلکہ ایک خدمت گار کی حیثیت سے آئے ہیں۔

Published: undefined

آج صبح دہلی کی تینوں کارپوریشنوں کے میئر وزیراعلی کے گھر کے باہر احتجاج کرنے گئے تھے۔ اس احتجاج کے پیش نظر پولیس نے وزیر اعلی کے گھر کے باہر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے۔ پولیس کے اس عمل کے خلاف فوراً عام آدمی پارٹی نے بیان جاری کر دیا کہ وزیر اعلی کو گھر میں نظر بند کر دیا ہے یعنی ان کو ہاؤس اریسٹ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے عام آدمی پارٹی کے بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کسی قسم کے ہاؤس اریسٹ میں نہیں ہیں اور وہ کہیں بھی جانے کے لئے آزاد ہیں اور کوئی بھی ان سے مل سکتا ہے۔

Published: undefined

ہاؤس اریسٹ کی خبر کے بعد بی جے پی کی جانب سے اروند کیجریوال کے خلاف میڈیا اور سوشل میڈیا پر بیان آنے شروع ہو گئے اور عوام کی توجہ بھارت بند اور کسانوں سے ہٹ کر کیجریوال اور بی جے پی پر مبذول ہوگئی۔ نائب وزیراعلی منیش سسودیا وزیر اعلی کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے اور پھر میڈیا کی توجہ ہاؤس اریسٹ اور منیش سسودیا پر ہو گئی۔ کچھ سیاست دانوں کا کہنا ہے کہ اروند کیجریوال نے یہ سب کچھ بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے اور کسانوں کے دھرنےسے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے کیا ہے۔

Published: undefined

دہلی کے بعد پنجاب ایسی ریاست ہے جہاں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت بہت زیادہ ہےاور وہاں اس کے ارکان اسمبلی کی تعداد بھی زیادہ ہے اسی وجہ سے عام آدمی پارٹی وہاں پر ہر طرح کا سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ جیسے ہی کسانوں نے اپنے مطالبات کو لے کر دہلی کا رخ کیا تھا اور مرکز نے دہلی کے تمام اسٹیڈیم کو جیل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت بھی سیاسی فائدہ کی غرض سے اروند کیجریوال نے بیان دیا تھا کہ وہ دہلی کے کسی اسٹیڈیم کو جیل نہیں بننے دیں گے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دہلی میں کیجریوال حکومت کے تحت صرف ایک یا دو اسٹیڈئم ہیں، باقی سب مرکزی حکومت کے ماتحت ڈی ڈی اے کی ملکیت ہیں یا بی جے پی کی قیادت والی کارپوریشن کی ملکیت میں ہیں۔ سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے عام آدمی پارٹی جھوٹ کا سہارا لینے سے کبھی نہیں چوکتی۔ آج کا ہاؤس اریسٹ کا بیان بھی اسی کی کڑی کا ہے جس سے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کو فائدہ ہوا اور کسانوں کے بھارت بند سے میڈیا کی توجہ ہٹ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا