قومی خبریں

روکی گئی کیدارناتھ یاترا، 10 ہزار عقیدتمند پھنسے، انتظامیہ نے جاری کیا الرٹ

صبح 9 بجے کے بعد عقیدتمندوں کو سون پریاگ سے کیدارناتھ کے لیے نہیں بھیجا گیا، جو عقیدتمند 8 بجے تک روانہ ہوئے تھے انھیں پولیس جوانوں کی موجودگی میں ہلکی بارش کے دوران دھیرے دھیرے آگے بڑھایا گیا۔

کیدارناتھ دھام، تصویر یو این آئی
کیدارناتھ دھام، تصویر یو این آئی 

اتراکھنڈ میں کیدار گھاٹی اور کیدار ناتھ میں تیز بارش اور کہرا چھانے کے سبب انتظامیہ نے فوری اثر سے یاترا کو روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دوران رودر پریاگ سے گپت کاشی تک جگہ جگہ پانچ ہزار مسافروں کو روکا گیا ہے۔ سون پریاگ میں 2000 اور گوری کنڈ میں 3200 مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ صبح سے ہلکی بارش ہونے پر انتظامیہ نے احتیاطاً کیدار ناتھ یاترا کو روکنے کا فیصلہ کیا۔ پیر کو کیدار ناتھ یاترا صرف ایک گھنٹے ہی چل سکی۔ دھام پہنچے عقیدتمند دن بھر آرادھیہ کے دَرشن کرتے رہے، لیکن ضلع ہیڈکوارٹر سے گوری کنڈ تک جگہ جگہ ہزاروں مسافر روکے گئے۔ انتظامیہ نے منگل تک بارش کی پیشین گوئی کو دیکھتے ہوئے مسافروں سے جہاں پر ہیں، وہیں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے احتیاط برتنے کو کہا ہے۔

Published: undefined

پیر کو سون پریاگ سے صبح 8 بجے تک 8530 مسافروں کو کیدار ناتھ کے لیے روانہ کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد کیدار گھاٹی اور کیدار ناتاھ میں تیز بارش اور گھنا کہرا چھانے کی وجہ سے انتظامیہ نے فوری اثر سے یاترا روک دی۔ اس دوران رودر پریاگ سے گپت کاشی تک جگہ جگہ پانچ ہزار مسافروں کو روک دیا گیا۔ علاوہ ازیں سون پریاگ میں 2000 اور گوری کنڈ میں 3200 مسافروں کو روکا گیا۔

Published: undefined

صبح 9 بجے کے بعد مسافروں کو سون پریاگ سے کیدار ناتھ کے لیے نہیں بھیجا گیا۔ جو مسافر 8 بجے تک دھام کے لیے روانہ ہوئے تھے، انھیں پولیس اور دیگر سیکورٹی جوانوں کی موجودگی میں ہلکی بارش کے دوران دھیرے دھیرے آگے بڑھایا گیا۔ اس دوران جہاں پر بھی بارش تیز ہوئی، مسافروں کو روک دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق دوپہر بعد تک پیدل والے راستہ سے 45 فیصد سے زیادہ مسافر بحفاظت دھام پہنچ گئے تھے۔ باقی مسافر بھی دیر شام تک دھام پہنچ جائیں گے۔

Published: undefined

دوسری طرف بارش کے سبب کیدار ناتھ میں بھی 3200 مسافر روکے گئے۔ خراب موسم کی وجہ سے کیدار ناتھ سے بھی نیچے کے لیے کسی عقیدتمند کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسر نندن سنگھ رجوار نے بتایا کہ مسافروں کی سیکورٹی کو لے کر سون پریاگ سے کیدار ناتھ تک سیکورٹی فورسز کو مستعد کر دیا گیا ہے۔ اِدھر پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پربھود کمار گھلڈیال نے بتایا کہ بارش کے سبب سیکورٹی کو دھیان میں رکھ کر سفر کو روکا گیا۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کو دھیان میں رکھ کر فیصلہ لیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو دھیان میں رکھتے ہوئے پولیس نے مسافروں سے جہاں پر موجود ہیں، وہیں پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پی کے گھلڈیال نے عقیدتمندوں سے کہا کہ جن مسافروں نے کمرے بک نہیں کرائے ہیں، انھیں رودرپریاگ سے اگستیہ منی کے درمیان ہوٹل، لاج، ریسٹورینٹ، دھرمشالہ میں بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی جن عقیدتمندوں نے کمرے بک کرا رکھے ہیں، انھیں آئندہ حکم تک اپنے کمروں میں ہی رکنے کے لیے کہا گیا ہے۔

Published: undefined

پیر کو خراب موسم کے سبب کیدارناتھ کے لیے ہیلی کاپٹر سروس وسیع پیمانے پر متاثر رہی۔ صبح 7 بجے سے 7.35 بجے تک گپت کاشی، میکھنڈا سمیت دیگر ہیلی پیڈ سے ہیلی کاپٹروں نے کیدارناتھ کے لیے پرواز بھری، لیکن اس کے بعد بارش اور کہرا ہونے کے سبب دوپہر بعد سے ہیلی کاپٹر سروس بند رہی۔ دوپہر بعد تقریباً 1 سے 1.20 بجے صرف تین چار شٹل ہی پرواز بھر پائے۔

Published: undefined

رودر پریاگ کے ضلع مجسٹریٹ میور دیکشت کے مطابق پیر کو بارش اور محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کو دھیان میں رکھ کر 9 بجے کے بعد سون پریاگ سے مسافروں کو کیدارناتھ کے لیے نہیں جانے دیا گیا۔ ساتھ ہی جو مسافر صبح 8 بجے تک دھام کے لیے چھوڑے گئے تھے، ان کی پورے راستے پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined