قومی خبریں

وادی کشمیر: ترال میں ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی، معاملے کی تحقیقات شروع

پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ شکیلہ بانو کو سب ضلع اسپتال ترال سے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے در گنائی گنڈ علاقے میں دوران شب ایک خاتون کو مبینہ طور پر گولی لگنے سے زخمی ہونے کے واقعے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قصبہ ترال کے در گنائی گنڈ علاقے میں شکیلہ بانو زوجہ غلام نبی لون نامی ایک خاتون دوران شب گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جس کو شوہر اور سسرال والوں نے علاج و معالجے کے لئے نزدیک میں واقع ایک اسپتال آری پل پہنچایا جہاں سے اس کو سب ضلع اسپتال ترال ریفر کیا گیا۔

Published: undefined

بیان کے مطابق مذکورہ خاتون کے شوہر نے راز کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ڈاکٹروں سے اپنی بیوی کی بیماری پیٹ میں درد اور عارضہ قلب بتایا۔ پولیس ترجمان نے بیان میں کہا کہ شکیلہ بانو کو سب ضلع اسپتال ترال سے شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے۔

Published: undefined

پولیس ترجمان نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی آری پل پولیس چوکی کی ایک ٹیم مذکورہ خاتون کے سسرال پہنچی جہاں انہوں نے تلاشی کے دوران ایک گولی برآمد کی۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined