قومی خبریں

کشمیر: کورونا میں مبتلا دو خواتین کی موت، کل تعداد 78 ہوئی

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ پلوامہ کے تجن علاقے سے تعلق رکھنے والی کورونا متاثرہ 55 سالہ خاتون کی یہاں ہفتے کی علی الصبح موت واقع ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: وادی کشمیر میں کورونا متاثرہ دو خواتین کی ہفتے کی صبح موت واقع ہونے کے ساتھ اس وائرس سے متعلق اموات کی تعداد بڑھ کر 78 ہو گئی ہے۔ اسپتال برائے امراض سینہ سری نگر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ سری نگر کے صفا کدل علاقے سے تعلق رکھنے والی کورونا متاثرہ 40 سالہ خاتون کی ہفتہ کی صبح یہاں موت واقع ہوگئی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ متوفی خاتون کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شری مہاراجہ ہری اسپتال سری نگر سے یہاں منتقل کیا گیا تھا۔ موصوف ڈاکٹر نے بتایا کہ متوفی خاتون عارضہ قلب اور ذیابیطس میں بھی مبتلا تھی۔ قبل ازیں ضلع پلوامہ کے تجن علاقے سے تعلق رکھنے والی55 سالہ خاتون کی شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر میں موت واقع ہوئی۔

Published: undefined

سکمز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ پلوامہ کے تجن علاقے سے تعلق رکھنے والی کورونا متاثرہ 55 سالہ خاتون کی یہاں ہفتے کی علی الصبح موت واقع ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی خاتون کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سے چار روز قبل یہاں منتقل کیا گیا تھا اور وہ دماغ کے ٹیومر میں مبتلا تھی اور ہفتہ کی صبح اس کا حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

Published: undefined

ان دو خواتین کی موت کے ساتھ جموں وکشمیر میں کورونا سے متعلق اموات کی اب تک مجموعی تعداد 78 ہوگئی ہے جن میں سے 69 کا تعلق کشمیر سے ہے جبکہ نو جموں کے رہنے والے ہیں۔ وادی کشمیر میں ضلع سری نگر میں اب تک کورونا سے متعلق سب سے زیاد 19 اموات درج ہوئی ہیں اور دوسرے نمبر پر ضلع بارہمولہ ہے جہاں اب تک 13 افراد کی اس وائرس میں مبتلا ہو کر موت واقع ہوئی ہے۔ ضلع شوپیاں میں دس، کولگام میں آٹھ،، اننت ناگ میں چھ، کپوارہ میں پانچ، بڈگام اور پلوامہ میں تین تین اور بانڈی پورہ میں ایک مریض کورونا میں مبتلا ہوکر داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined