قومی خبریں

کشمیر: پولنگ کو کور کرنے کے دوران تین صحافیوں کی پولیس کے ہاتھوں پٹائی

کلب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیاض کی طرف سے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو دو دیگر ساتھیوں سمیت سری گفوارہ میں پولیس نے پیٹا اور انہیں حراست میں بھی لیا گیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں جمعرات کے روز تین صحافیوں کو مبینہ طور پولیس کے ہاتھوں پٹائی کے بعد قریب ڈیڑھ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا۔ یہ صحافی وہاں ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کی عکس بندی کے لئے گئے تھے۔

Published: undefined

دریں اثنا کشمیر پریس کلب نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جن صحافیوں کو پولیس نے مبینہ طور پٹائی کے بعد قریب ایک گھنٹے تک بند رکھا ان میں نیوز 18 کے مدثر قادری، 9 ٹی وی کے جنید رفیق اور ای ٹی وی بھارت کے فیاض شامل ہیں۔

Published: undefined

مدثر قاری نے واقعے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اننت ناگ کے سری گفوارہ علاقے میں قائم پولنگ بوتھ پر ڈی ڈی سی انتخابات کی پولنگ کو کور کرنے کے لئے گئے تھے اور وہاں جو رائے دہندگان قطار میں کھڑے تھے انہوں نے الزام لگایا کہ ہم صبح کے سات بجے سے یہاں کھڑے ہیں حالانکہ یہاں پولنگ صبح کے ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوئی‘۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جب ہم نے وہاں موجود پولیس افسر سے اس تاخیر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سندیپ چودھری آرہے ہیں ان سے معلوم کریں۔ موصوف صحافی نے کہا کہ ’لیکن موصوف ایس ایس پی نے ہمیں سوال کا جواب دینے کے بجائے تھپڑ رسید کیے اور پولیس گاڑی میں بٹھا کر پولیس اسٹیشن سری گفوارہ پہنچایا جہاں ہمیں قریب ڈیڑھ گھنٹے تک بند رکھا گیا‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ایک صحافی کو سانس لینے کی تکیلف بھی ہوئی جس کو اسپتال لے جایا گیا۔دریں اثنا کشمیر پریس کلب نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کلب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فیاض کی طرف سے انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کو دو دیگر ساتھیوں سمیت سری گفوارہ میں پولیس نے پولنگ کی عکس بندی کے دوران پیٹا اور انہیں حراست میں بھی لیا گیا۔

Published: undefined

بیان میں فیاض کے حوالے سے کہا گیا کہ جنید رفیق کو چوٹیں بھی لگی ہیں اور وہ اسپتال میں داخل ہیں۔پریس کلب نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ وادی کشمیر میں صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی کے لئے موثر ماحول کے قیام کو یقینی بنائیں۔ بتادیں کہ جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز ڈی ڈی سی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined